Aaj TV - World

ناک میں کورونا کٹ ٹوٹنے سے بچہ ہلاک
سعودی عرب میں ناک میں کورونا ٹیسٹ کٹ ٹوٹنے کے باعث ڈیڑھ سالہ سعودی بچہ عبدالعزیز الجوفان چل بسا۔

اہل خانہ درجہ حرارت بڑھ جانے پر طبی معائنے کے لیے  بچے کو ہسپتال لے گئے تھے۔ طبی عملے نے کورونا وائرس کے شبے میں ٹیسٹ کے لیے کٹ بچے کی ناک میں داخل کی جس کے ٹوٹ جانے سے  بچہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

العربیہ نیٹ کے مطابق بچے کے چچا نے بتایا کہ ’سچی بات یہ ہے کہ بچہ لاعلاج امراض میں مبتلا تھا اور نہ کسی نازک بیماری کا شکار تھا۔  بچے کا جسم گرم ہو رہا تھا جس پر ہسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹر نے شبے کی بنیاد پر کورونا ٹیسٹ کا فیصلہ کیا‘۔

بچے کے چچا نے مزید بتایا کہ ’جب کورونا ٹیسٹ کٹ بچے کی ناک میں ٹوٹ گئی تو ڈاکٹر نے علاج کے لیے اسے ہسپتال میں داخل کردیا۔ آپریشن کے لیے بے ہوش کردیا گیا۔ رات ایک بچے بتایا گیا کہ آپریشن مکمل ہوگیا ہے اور بچے کی ناک سے کورونا ٹیسٹ کٹ نکال لی گئی ہے‘۔

فوٹو: العربیہ

’ آپریشن کے بعد بچہ ہوش میں آگیا تھا۔ بچے کی والدہ بھی وہاں موجود تھیں اور نرسوں سے مسلسل درخواست کر رہی تھیں کہ آپریشن کے بعد متعلقہ  ڈاکٹر بچے کا معائنہ کریں اور اس بات کا یقین حاصل کریں کہ کورونا کٹ مکمل طورپر نکل چکی ہے۔ خون بہنا بند ہوگیا ہے اور بچے کو تنفس میں کوئی مشکل تو پیش نہیں آرہی ہے مگر نرسیں کہتی رہیں کہ ڈاکٹر نہیں ہے انتظار کیا جائے‘۔

بچے کے چچا کا کہنا تھا کہ ’صبح 9 بجے بچہ اچانک بے ہوش ہوگیا۔ ماں نے فوری طور پر نرسوں کو اطلاع دی۔ سانس آنا بند ہوگئی تھی جس پر بچے کو مصنوعی تنفس فراہم کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ’ہسپتال پہنچ کر ڈاکٹر کو طلب کیا۔ ایکسرے میں پتا چلا کہ بچے کے ایک پھیپھڑے میں تنفس کی نالی بند نظر آرہی ہے۔ بچے کی حالت بگڑنے پر جان بچانے کے لیے اسے ریاض کے سپیشلسٹ ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست کی‘۔

’ دوپہر بارہ بج کر 18 منٹ پر منظوری آگئی۔ ایمبولینس کا انتظار کرتے رہے جو ٹھیک ایک گھنٹے بعد پہنچی اور بچہ ہسپتال پہنچتے پہنچتے دم توڑ گیا۔'