Aaj TV - Pakistan

سندھ حکومت نے مقررہ مقامات پرمویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دیدی
سندھ حکومت نے صوبہ بھر میں مقررہ مقامات پر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرتے ہوئے مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دیدی۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال اور عید الاضحیٰ کے موقع پر صوبہ بھر کے مخصوص مقامات پر مویشی منڈیوں کے قیام سے متعلق غور کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، وزیر محنت سعید غنی، وزیر بلدیات سید ناصر شاہ، چیف سیکریٹری سید ممتاز شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، اے سی ایس ہوم عثمان چاچڑ، کمشنر کراچی افتخار شالوانی، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن، سیکریٹری صحت کاظم جتوئی، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر فیصل اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے عیدالاضحیٰ کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ داخلہ کے ذریعے سخت ایس او پیز کے تحت منظور شدہ / نامزد مقامات پر مویشی  منڈیاں قائم کرنے کی اجازت دے دی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ ملک کے دیگر صوبوں میں مویشی  منڈیاں لگانے کی اجازت دے دی گئی ہے، لہٰذا منتظمین قربانی کے جانوروں کیلئے مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت کیلئے سندھ حکومت سے رجوع کر رہے ہیں۔ اس پر  وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ وہ کرونا وائرس، وبائی مرض کی وجہ سے مویشی منڈی لگانے کی اجازت دینے کیخلاف ہیں، چونکہ مویشی منڈیوں کے ساتھ ایک مذہبی پہلو منسلک ہے لہٰذا وہ محکمہ داخلہ کے ذریعہ سخت ایس او پیز کے ساتھ ان کے قیام کی اجازت دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو منڈیوں میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ وہ مویشی تاجران، منتظمین اور خریداروں کے کووڈ۔19 ٹیسٹ کروانے کیلئے اپنی موبائل ٹیمیں بھیجیں۔ مراد علی شاہ نے چیف سیکریٹری کو بھی ہدایت کی کہ وہ تمام ڈویژنل کمشنرز کو اپنے علاقوں میں مویشی منڈیوں کے قیام کیلئے بالخصوص شہروں / ٹاؤن سے باہر مخصوص علاقوں کا تعین کرکے اس کے بارے میں مطلع کریں تاکہ کووڈ۔19 کے پھیلاؤ سے بچا جا سکے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز کو بھی ہدایت جاری کی کہ وہ سڑکوں پر تاجروں کو اپنے مویشی فروخت کرنے کی اجازت نہ دیں، یہ خطرناک ہوگا اور لوگوں کے ہجوم کو اکھٹا کرنے کی طرف راغب کرے گا، لہٰذا اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

انہوں نے وزیر بلدیات سید ناصر شاہ کو بھی جانوروں کی قربانی کیلئے یونین کونسل کی سطح پر علاقوں کو نامزد کرنے کی ہدایت کی۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کووڈ۔19 جیسی سنگین صورتحال میں ہم ہر گلی میں جانوروں کے ذبح کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے لیکن اس مقصد کیلئے ایک مناسب طریقۂ کار اور نامزد علاقوں کا ہونا ضروری ہے۔