Aaj TV - Pakistan

نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر اور سرکاری محکموں کیلئےنئےسسٹم کی منظوری
اسلام آباد:اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی )نے نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی )اور سرکاری محکموں کیلئے نئے سسٹم کی منظوری دے دی۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا،جس  میں 3نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر اور سرکاری محکموں کیلئے نئے سسٹم کی منظوری دی گئی ہے، سال 2020ء کیلئے تمباکو کی کم از کم قیمت کی منظوری  بھی دی گئی ہے، قیمت کی منظوری پرائس اینڈ گریڈ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں دی گئی، تمباکو کی قیمتیں 101 روپے سے 233 روپے کے درمیان مقرر کی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کو رواں سال پاسکو سے ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن گندم کی فراہمی کی منظوری دی گئی ہے، یہ گندم ادائیگی پر پاسکو سے فوج کو فراہم کی جائے گی۔

اجلاس میں نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبے کیلئے 33 ارب روپے سبسڈی سمیت متعدد ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی گئی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اس سال 4.77 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے، 3 سے 10 مرلے کے چھوٹے گھروں کی تعمیر پر سبسڈی دی جائے گی،  زرعی شعبے کیلئے کھاد پر 15.7 ارب روپے سبسڈی کی فراہمی بھی منظور کر لی گئی ہے۔

اجلاس میں بلوچستان میں معدنیات کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت کی معاونت پر بھی غور کیا گیا۔