Aaj TV - Pakistan

جتنےاین آراو عمران خان نےدیئےتاریخ میں کسی نےنہیں دیئے،بلاول بھٹو
اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کہا تھا میں کسی کو این آر او نہیں دوں گالیکن جتنے این آر او عمران خان نے دیئے تاریخ میں کسی نے نہیں دیئے۔

بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کو سزا کیخلاف اپیل کا حق دینے سے متعلق آرڈیننس پر قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اقتدار میں آئےتوکہا کسی کواین آراو نہیں دوں گا، جتنےاین آراو عمران خان نےدیئےتاریخ میں اتنےکسی وزیراعظم نےنہیں دیئے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین، بی آر ٹی ، مالم جبہ، بلین ٹری، چینی چوری پر این آراو دیا جارہا ہے یعنی ہر چیز پر ہی این آر او دیا جا رہا ہے جبکہ تازہ ترین این آر بھارتی جاسوس کلبھوشن کو دیا گیا،جو پائلٹ پاکستان پر حملہ کرنے آیا اس کو چائے پلادی اور واپس چھوڑ دیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں کلبھوشن کو ریلیف دینے کا معاملہ اٹھا تو آج آرڈیننس جاری کیا گیا، آج حکومت عالمی عدالت کو نہیں مان رہی، حکومت کلبھوشن کو این آر او دینے کی کوشش کر رہی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم کلبھوشن کو این آر او دیں۔

بلاول بھٹو نے سوال کیا کہ احسان اللہ احسان کس کی قید میں تھا؟ کیسے گرفتار ہوا؟ اسے دوبارہ پکڑنے کیلئے کیا کیا جا رہا ہے؟ احسان اللہ احسان کو بھی این آر او دیا گیا اور اس کی رہائی کا جواب بھی آج تک ایوان میں نہیں دیا گیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے مزیدکہا کہ وزیر اعظم نے اپنے کسی بیان میں بھی دہشتگردوں کی مخالفت تک نہیں کی، وزیراعظم کیخلاف پریس کانفرنس یا تقریر کرو تو احسان اللہ احسان سے دھمکی آتی ہے، احسان اللہ احسان نے ہماری جماعت سے کیا کیا اس کا جواب نا دیں مگر اے پی ایس کے بچوں کا جواب تو دینا پڑے گا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہاؤس کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا، راتوں رات آرڈیننس جاری کردیا، ہمارے احتجاج پر اب معاملہ یہاں لایا گیا ہے، اگر آپ آئی سی جے کے قانون کو نہیں مانتے تو پاکستان کے قانون سے این آر او نہ دیں، کلبھوشن مانتا ہے کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی کرتا تھا، عمران خان اور تحریک انصاف این آر او کا جواز پیش کر رہی ہے۔

چیئرمین پی پی نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا نیب کو سیاسی انجینئرنگ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے اس لئے ایک نیا احتساب ادارہ بنائیں جو حکومت، اپوزیشن دونوں کا احتساب کرے تاکہ احتساب کیلئے پاکستان میں ایک ادارہ ہو جو سب کا بلا تفریق احتساب کرے۔

دوران اجلاس بلاول بھٹو نے کورم کی نشاندہی کی،کورم پوری نہ ہونے پر اسپیکر نے اجلاس مؤخرکردیا ۔