Aaj TV - Pakistan

اوکاڑہ میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار 5افراد جاں بحق
اوکاڑہ میں قومی شاہراہ پرٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار 5افراد جاں بحق ہوگئے۔

پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے علاقے رینالہ خورد میں ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی،جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ موضع ٹین ون اے ایل کے قریب پیش آیا ،حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں مرد، خاتون اور 3 بچے شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیموں کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اوکاڑہ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

عثمان بزدار نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اورتعزیت کااظہار کیا ہے۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے حادثے کی رپورٹ طلب کرتے ہدایت کی کہ حادثے کے ذمہ دار کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔