Aaj TV - Trending

انسان کے مرنے پر آنکھیں کھلی رہ جانے کا راز، رسول اللہ ﷺ نے کیا بتایا؟
عموماََ مشاہدے میں آیا ہے کہ مرنے کے بعد میت کی آنکھیں کھلی رہ جاتی ہیں . اس حوالے سے سائنسی توجیہات بھی پیش کی جاتی ہیں تاہم اس سوال کہ مرنے کے بعد میت کی آنکھیں کیوں کھلی رہ جاتی ہیں؟ کا جواب خود سرور کونین ، والی دو جہان حضرت محمدﷺ  نے دیتے ہوئے رب تعالیٰ کے اس راز سے قیامت تک آنے والے انسانوں کو آگاہ فرما دیا تھا۔

آپؐ نے فرمایا کہ جب کوئی فوت ہوتا ہے تو اسکی آنکھیں ایک ایسا منظر دیکھ رہی ہوتی ہیں جو زندوں کو نظر نہیں آتا۔

احادیث کی مستند کتابوں ابو مسلم اور ابن ماجہ کی روایات کے مطابق جب صحابی رسولؐ حضرت ابو سلمہؓ کا آخری وقت آیا تو رسول کریمؐ ان کی عیادت کیلئے تشریف لائے وہ اس وقت نزع کے عالم میں تھے۔ گھر میں افسردگی کا ماحول تھا اور گھر کے ایک گوشے میں خواتین رو رہی تھیں۔

اس موقع پر آپؐ نے فرمایا میت کی جان نکل رہی ہوتی ہے تو اس کی نگاہیں پرواز کرنے والی روح کا پیچھا کرتی ہیں، تم دیکھتے نہیں کہ آدمی مر جاتا ہے تو اس کی آنکھیں کھلی رہ جاتی ہیں‘۔

جب حضرت ابوسلمہؓ کا دم نکل گیا تو آپﷺ نے دست مبارک سے ان کی آنکھیں بند کر دیں. اس موقع پر آپ نے ابو سلمہؓ کے گھر کی خواتین جو رو رہی تھیں، ان کو تلقین فرمائی کہ (میت پر بین کرتے ہوئے) اپنے لیے بددعا نہیں، بلکہ بھلائی کی دعا ہی مانگیں، کیونکہ فرشتے میت اور اس کے اہل خانہ کی دعا یا بددعا پر آمین کہتے ہیں۔

حضرت ابو سلمہؓ کی وفات پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابوسلمہؓ کے لیے یوں دعا فرمائی’’ اے اللہ، ابوسلمہ کی مغفرت کر دے. ہدایت یافتہ افراد (اہل جنت) میں ان کا درجہ بلند کر دے. پس ماندگان میں ان کا قائم مقام ہو جا. اے رب العٰلمین، ہماری اور ان کی مغفرت کردے. قبر میں ان کے لیے کشادگی کر دے۔۔ اور اسے منور کر دے ‘‘۔