Aaj TV - Pakistan

واٹر بورڈ کی تنظیم نو کی ضرورت پر زور
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر خالد شیخ کا کہنا ہے کہ ادارے کی نجکاری ممکن ہی نہیں البتہ کارکردگی میں بہتری کیلئے تنظیم نو وقت کی اہم ضرورت ہے۔ جبکہ پانی چوری کا بھی مستقل حل تلاش کرلیا گیا ہے۔

وہ آج نیوز سے خصوصی بات چیت کررہے تھے۔

ایم ڈی واٹر بورڈ کے عہدے کا دوبارہ چارج سمبھالنے کے بعد
آج نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے خالد شیخ کا کہنا تھا کہ بعض عناصر اپنے مزموم مقاصد کے حصول کیلئے  واٹر بورڈ کی نجکاری کی افواہیں پھیلارہے ہیں۔

کراچی میں پانی چوری کے حوالے سے ایم ڈی  واٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ چوری  صنعتی علاقوں میں پانی کی ضرورت پوری کرنے کیلئے کی جاتی ہے،   صنعتی علاقوں کو یومیہ ضرورت 50 ملین گیلن ہے  مگر واٹر بورڈ بمشکل 2 ملین گیلن ہی فراہم کرپاتا ہے،  مگر اس مسئلہ کا دیرپا حل تلاش کرلیا گیا ہے جس پر جلد کام شروع ہوگا۔

ایم ڈی واٹر بورڈ نے بتایا کہ  ادارے کی آمدنی کو بہتر بنانے کیلیے بلنگ کا پورا نظام   آٹومیشن پر منتقل کیا جارہا ہے۔ جس میں نا صرف بل   بلکہ پانی کا کنکشن کیلئے درخواست بھی آن لائن دی جاسکے گی۔

ملازمین کو پینشن اور دیگر ادائیگوں میں تاخیر کے حوالے سے   خالد شیخ نے کہا کہ مسئلہ کے حل کیلئے 30 کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں  تاہم ابھی مزید 80 کروڑ روپے درکار ہیں۔