Aaj TV - Pakistan

مریم نواز کیخلاف پولیس طاقت کا استعمال، بلاول کی مذمت
پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز کے خلاف پولیس کی جانب سے طاقت کے استعمال کی مذمت کی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پولیس کا پتھراؤ اور آنسو گیس کی شیلنگ قابل مذمت ہے۔

اس سے قبل مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کی نیب آفس میں پیشی کے دوران ٹھوکر نیاز بیگ چوک کو میدان جنگ بنادیا،نیب آفس کے باہر بیرئیرز ہٹائے جانے پر لیگی کارکنان اور پولیس میں تصادم ہوگیا، ہوائی فائرنگ بھی ہوئی اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی جبکہ کارکنان کی جانب سے بھی خوب پتھراؤ کیا گیا۔
مسلم لیگ (ن)کی رہنمامریم نواز آج صبح جاتی امراء سے قافلے کی صورت میں نیب آفس کی جانب روانہ ہوئیں،راستے میں ان کی گاڑی پر کارکنان کی جانب سے پر امن طریقے سے گل پاشی کا سلسلہ جاری رہامگر جب یہی قافلہ ٹھوکر نیاز بیگ چوک پہنچا تو پولیس کی جانب سے کارکنان کو بیرئیرز لگاکر نیب آفس جانے سے روکا گیا۔
پہلے کارکنان اورپولیس کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور پھر معاملہ دھکم پیل سے ہوتا ہوا تصادم تک پہنچ گیا،پھر کیا تھا پولیس نے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کا استعمال کیا تو کارکنان مزید بھپر گئےاور علاقہ میدان جنگ بن گیا،مریم نواز نیب آفس پیش ہوئے بغیر واپس روانہ ہوگئیں۔