Aaj TV - Pakistan

بروقت اقدامات سےگندم اورآٹے کی قیمتوں میں استحکام آیا،عثمان بزدار
لاہور:وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے بروقت اور مؤثر اقدامات سے صوبے میں گندم اورآٹے کی قیمتوں میں استحکام آیا ہے، پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا مقرر کردہ نرخوں پر دستیاب ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  کا کہنا تھا کہ گندم اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کیلئے آئندہ بھی ہر انتظامی قدم اٹھایا جائے گا،صوبے کے عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا ان کی ذمہ داری ہے، کسی کو عوام کا ا ستحصال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے   محکمہ خوراک کے حکام اورانتظامی افسران کوگندم اور آٹے کی قیمتوں کی تسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کیلئے متعلقہ ادارے متحرک رہیں۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ گندم اورآٹے کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ترجمان ن لیگ پنجاب عظمی بخاری کاوزیر اعلیٰ عثمان بزدارکے بیان پر ردعمل

لاہور:مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں گندم کی قیمت  2200روپے فی من تک پہنچ گئی ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بزدار حکومت نے چار ماہ قبل گندم کا سرکاری ریٹ 1400روپے مقرر کیا لیکن  کسانوں سے 1400روپے من گندم خرید کے فلورملزکو 1660روپے من فروخت کی گئی،آج عام مارکیٹ میں گندم کے نرخ 2200روپے من تک پہنچ گئے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چینی کے ریٹ نے سنچری مکمل کرلی ہے ،آئندہ ماہ چینی 120روپے تک جانے کا خدشہ ہے،چینی اور گندم میں خود کفیل ملک میں آج دونوں اجناس کا بحران پیدا ہورہا ہے، حکومت انڈسٹری کے ساتھ زراعت کو بھی مکمل طور پر تباہ کرنے جارہی ہے۔