Aaj TV - Pakistan

توشہ خانہ ریفرنس:زرداری اور گیلانی پر 9 ستمبر کو فردجرم عائد کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد:احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری اورسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر9ستمبرکوفردجرم عائد کرنے کا فیصلہ  کرلیا جبکہ انور مجید اورخواجہ عبدالغنی مجید بھی فرد جرم کی تاریخ پر طلب  کرلئے گئے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کی ، اس سلسلے میں سابق صدر  آصف زرداری عدالت میں پیش ہوئے۔

اس کے علاوہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف ،رحمان ملک، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور سمیت دیگر رہنما ءبھی عدالت میں موجود تھے۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر آصف زرداری نے  کورونا سے بچاؤکیلئے فیس شیٹ اوراین 95 ماسک پہنا ہوا تھا،وہ گزشتہ سال 12دسمبر کو رہائی کے بعد پہلی دفعہ احتساب عدالت پیش ہوئے ہیں۔

اس موقع پر اسلام آباد پولیس نے احتساب کورٹ کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے اور ایک ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوانوں نے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے ۔

آصف زرداری کے وکیل  فاروق ایچ نائیک نے عدالت کوسیکیورٹی اہلکاروں کے روکے جانے کا شکوہ کیا تو جج نے کہا کہ انہیں بھی عدالت پہنچنے میں مشکلات ہوئیں ۔

پولیس چیک پوسٹ روکا دوسرے راستے سے ہوتا ہوا ،عقبی راستے سے عدالت پہنچا، آئندہ ایسی صورتحال نہ ہو انتظامیہ سے بات کروں گا۔

نیب ڈپٹی پراسیکیوٹر نے ریفرنس پرکارروائی بڑھانے کا کہا توفاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آصف زرداری بیمارہیں ، عدالت بھری ہوئی ہے اگرکورونا ہوگیا توکون ذمہ دارہے ؟ نیب ڈپٹی پراسیکیوٹراورملزمان کے وکلاء میں تلخ کلامی ہوئی۔

عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری سمیت دیگرملزمان پر9 ستمبرکیلئے فرد جرم عائد کرنے کا کہا ۔

احتساب عدالت نے حاضری یقینی بنانے کیلئے ملزمان کو20، 20 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔

دوسری جانب نوازشریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے تک ریفرنس کی کارروائی روکنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظورکرلیا ۔

عدالت نے نوازشریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے تک کاروائی روکنے کا حکم دیتے ہوئے نوازشریف کواشتہاری قراردینے کی کارروائی 25 اگست تک موخر کردی ، نوازشریف کواشتہاری قراردینے یا فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ 25 اگست کوہو گا ۔