Aaj TV - World

امارات: غیرقانونی تارکین وطن کو مزید مہلت
متحدہ عرب امارات میں غیرقانونی تارکین کو دی گئی مہلت میں 90 روز کی توسیع کردی گئی، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو واپسی کے لیے مزید 3 ماہ کی مہلت دیدی گئی۔

اس سہولت سے فائدہ اٹھانے والوں پر کسی قسم کا جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا۔

اماراتی نیوز ایجنسی ’وام‘ کے مطابق اماراتی فیڈرل اتھارٹی برائے شہریت و شناخت کا کہنا ہے کہ اقامہ اور رہائشی قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب غیرملکیوں کے لیے دی جانے والی مہلت اب 17 نومبر 2020 تک جاری رہے گی۔

امارات میں اس ایمنسٹی کا آغاز 18 مئی 2020 سے ہوا تھا جسے  17 اگست 2020 کو ختم ہونا تھا۔ ادارہ اقامہ و شہریت میں غیر ملکیوں کے امور نگران میجرجنرل سعید راکان الراشدی نے کہا ہے کہ ایسے غیر ملکی جو غیر قانونی طور پر امارات میں مقیم ہیں دی جانے والی مہلت کے دوران امارات سے جائیں گے ان پر کسی قسم کا جرمانہ نہیں ہو گا اور نہ ہی انہیں بلیک لسٹ کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ غیر قانونی طور پرمقیم غیر ملکی جو ابوظبی ، شارجہ اور راس الخیمہ کے ایئر پورٹس سے اپنے ملک جانا چاہتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ فلائٹ سے کم از کم 6 گھنٹے قبل ائیرپورٹ پہنچیں جبکہ ایسے تارکین جو دبئی ایئرپورٹ سے جانے کے خواہش مند ہیں وہ روانگی سے کم از کم 48 گھنٹے قبل ایوی ایشن اتھارٹی کے شعبہ ڈیپوٹیشن سینٹر سے رجوع کریں۔