Aaj TV - World

پاکستان اورسعودیہ کےعلاوہ کویت کابھی اسرائیل کوتسلیم کرنے سےانکار
پاکستان اور سعودی عرب کے علاوہ ایک اور اہم اسلامی ملک کویت نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

کویت میں حکومتی ذرائع نے مقامی اخبار القابوس کو بتایا ہے کہ کویت کی اسرائیل سے متعلق پوزیشن میں کوئی بدلاؤ نہیں آیا ہے اور کویت وہ آخری ملک ہو گا جو اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کو نارمل کرے گا۔

کویتی حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کی آزادی تک اسرائیل سے تعلقات کا سوچا بھی نہیں جاسکتا۔

یاد رہے کہ آج سعودی عرب نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے یہی موقف اپنایا ہے کہ جب تک فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہوجاتا اسرائیل کے ساتھ تعلقات اور روابط استوار کرنے کاسوچ بھی نہیں سکتے۔

گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان عمران خان کے اسرائیل پر دو ٹوک موقف کے بعد سعودی وزیر خارجہ نے بھی واضح الفاظ میں اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا، جس کے بعد امریکی اور اسرائیلی سفارتخانوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کو اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے اپنے سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت مشرق وسطی کی سیاست بشمول مسئلہ فلسطین اور ایران کے حوالے سے اقدامات کو نئی شکل دی جائے گی۔