Aaj TV - Pakistan

وزیراعلیٰ پنجاب نےلاہور کےمسائل کےحل کیلئے وزارتی کمیٹی قائم کردی
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور کے مسائل کے حل کیلئے وزارتی کمیٹی قائم کر دی،ماحولیاتی آلودگی ،پارکنگ اور تجاوزات سمیت دیگر مسائل پر ٹاسک بھی سونپ دئیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں شہری سہولتوں کو بہتر بنانے سے متعلق اعلی سطح کے خصوصی اجلاس کی صدارت کی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسائل کے پائیدار حل کیلئے وزارتی کمیٹی بھی قائم کردی۔

وزیراعلیٰ  پنجاب نے پارکنگ کے مسائل حل کرنے کیلئے مربوط پلاننگ،ماحولیاتی تحفظ کیلئے دھواں اگلتی گاڑیوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی، غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کیخلاف ایکشن،آوارہ کتوں کیخلاف مہم، اوورچاجنگ اور گداگری کے سدباب کیلئے اقدامات اورمنشیات کے عادی افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کئے۔

عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ کمیٹی کا اجلاس ہر 15دن کے بعد منعقد ہوگا اور متعلقہ محکمے رپورٹ پیش کریں گے،پارکوں، گرین بیلٹس اور ہارٹیکلچر کی بحالی کیلئے خصوصی پلان تیار کیا جائے گا،لاہور کو پاکستان کا مثالی شہر بنائیں گے،شہر کے معاملات کو دیکھنے کیلئے وہ اب خود نکلیں گے اور جائزہ لیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور میں آنے والے ہر فرد کو تبدیلی واضح طور پر نظر آنی چاہیئے،کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی مگر اب کام میں کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔