Aaj TV - Pakistan

شراب لائسنس معاملہ: وزیراعلیٰ پنجاب کی نااہلی کیلئے درخواست دائر
لاہور:شراب لائسنس کے اجراء کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی۔

شراب کی فروخت کے لائسنس کے اجراء کے کیس وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی مشکلات میں اضافہ  ہوگیا۔

عثمان بزادر کی نا اہلی کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا گیا ،بیرسٹر سعید احمد ظفر نے الیکشن کمیشن لاہور آفس سے رجوع کیا ۔

وزیر اعلی پنجاب کیخلاف آرٹیکل 62اور63 کے تحت درخواست دی گئی،درخواست میں عثمان بزدار کو نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 286 سے انتخابات میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کی، کامیابی کے بعد عثمان بزدار وزیر اعلی پنجاب بنے،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار پر مبینہ طور پر پانچ کروڑ روپے لے کر لاہور کے ایک ہوٹل کو شراب کی فروخت کا لائسنس جاری کرانے کا الزام ہے، ان کیخلاف نیب تحقیقات جاری ہیں۔

درخواست میں اپیل کی گئی ہے کہ وزیراعلی عثمان بزدار نے شراب لائسنس کے اجراء سےمتعلق غلط بیانی کی،اس لئے وہ صادق اور امین نہیں رہے، وزیر اعلی پنجاب کو پی پی 286 سے نااہل قرار دے کر اس نشست کو خالی قرار دیا جائے اور وہاں دوبارہ انتخاب کروایا جائے، درخواست کے فیصلے تک الیکشن کمیشن وزیر اعلی عثمان بزدار کو کام سے روکنے کا حکم دے۔