Aaj TV - Pakistan

نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس: ملزمان کومرضی سےسماعت میں آنےکی اجازت
اسلام آباد :احتساب عدالت نے نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس میں ملزمان کو ریفرنس دائر ہونے تک مرضی سے سماعت میں آنے کی اجازت دے دی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس کی سماعت کی ،ن لیگ کے رہنماء  احسن اقبال اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے  تاہم نیب کی جانب سے آج بھی احسن اقبال کیخلاف ریفرنس دائر نہ کیا جا سکا۔

احسن اقبال  کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ احسن اقبال کو گرفتارکیا،جیل بھیجا اورجسمانی ریمارنڈ لیا گیا لیکن ریفرنس دائرنہ ہوسکا، عدالتی آرڈر کے باوجود چیئرمین نیب ریفرنس نہ دائرکرنے کی وضاحت بھی نہیں دے سکے، تلوار لٹکی ہوئی ہے ایسا نہیں ہونا چاہیئے۔

نیب پراسیکیوٹرنے عدالت کو بتایا کہ ریفرنس کا ڈرافٹ منظوری کیلئے نیب ہیڈ کوارٹرزکو بھجوا دیا ۔

جج احتساب عدالت محمد بشیر نے ریمارکس دیئے کہ آج تو وکیل صفائی نے نیب کی بہت کلاس لے لی ،نیب بتائے کب تک ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ جیسے ہی ہیڈ کوارٹرز سے منظوری ہو گی، عدالت کو آگاہ کر دیں گے۔

احتساب عدالت نے نارووال اسپورٹس سٹی کیس کی سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کو ریفرنس دائر ہونے تک اپنی مرضی سے سماعت میں آنے کی اجازت دے دی۔

بعدازاں ن لیگی رہنماء احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ ایک سال میں نیب ریفرنس دائر نہیں کرسکا، نیب کوجھوٹ گھڑنے کیلئے مزید وقت درکار ہے۔

احسن اقبال نے مزیدکہاکہ حکومت کا اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کے ایجنڈے پر گامزن ہے، این آر او اپوزیشن نہیں مانگ رہی بلکہ عمران نیازی نے چینی،شوگر مافیا کو این آراو دیا۔

سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ شراب کا پرمٹ ٹھیک اور کھیلوں کا گراؤنڈ بنانا کرپشن ہے، عمران خان کو ہم ہٹلر نہیں بننے دیں گے۔