Aaj TV - Pakistan

کراچی :بارش، لانڈھی، کورنگی سمیت کئی علاقوں سے پانی نہ نکالا جاسکا
کراچی میں بارش کی تباہی کے مناظر کل کی طرح آج بھی تباہ کن ہی ہیں،کئی گھنٹوں بعد بھی سرجانی ٹاؤن، لانڈھی، اورنگی، کورنگی کی سڑکیں، گلی محلے میں جمع پانی نہ نکالا جاسکا۔

ملیر ندی میں طغیانی کے باعث کورنگی کازوے پر پانی آنے سے کازوے ٹریفک کیلئے تاحال بند ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کراچی کی بات سب کرتے ہیں لیکن اس کے مسائل کے حل سے، کسی کو دلچسپی نہیں۔

کراچی میں ہرجگہ پانی پانی  ہے اور   لانڈھی کورنگی ہو یا نارتھ ناظم آباد،  یا جمشید روڈ میں سرکاری کوارٹر،  گوٹھ  ہو یا شہری علاقے  ہر جگہ انتظامیہ پسپا،شہرسیلاب سے متاثرہ علاقہ دکھائی  دے رہا ہے۔

پہلے فوٹوسیشن کیلئے  انتظامیہ اور وزراء کی فوج ظفرموج
دکھائی دیتی تھی لیکن اب سب غائب ہیں،  مسجد، مدرسہ، دکانیں، گھر   پانی برسا تو ہرجگہ اپنا راستہ بنالیا۔

قائد آباد، لانڈھی، کورنگی   سرجانی ٹاؤن سمیت کئی  علاقوں میں جمع پانی اب تک نہ نکالا جاسکا۔

بپھری ہوئی ملیر ندی نے کورنگی کازوے کا راستہ  روک دیا۔  ٹریفک پولیس نے بلوچ کالونی  سے جانے والوں کو قیوم آباد  کی طرف موڑ دیا۔

کراچی کی بڑی فرنیچرمارکیٹ  سوئمنگ پول میں تبدیل ہوگئی۔

انتظامیہ کہیں کہیں قدرتی طورپر اترنے والی پانی کا پرچارکرتی رہی   لیکن اس نے ان علاقوں کا تذکرہ نہیں  کیا جہاں صورتحال اب بھی ابتر ہے۔

شہرکے باسیوں نے انتظامی بے حسی پر اپنا سخت ردعمل دیا   ہے۔

لیاقت آباد اور شاہراہ پاکستان کو ملانے والی شاہراہ پر گڑھے سے عوام پریشان    محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا کہ  بادل آج بھی برسیں گے۔

بارش کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا، شہریوں کا کہنا ہے کہ جمعرات تک ہونے والی بارش شہر کا حلیہ بگاڑ دے گی۔