Aaj TV - Pakistan

'بارشوں کے دوران سندھ حکومت کے تمام محکمے فعال رہے'
صوبائی وزیر بلدیات ناصر شاہ کہتےہیں حکومتی ترجمان بجائے مثبت کردار ادا کریں، آج وہ اس قدرتی آفت میں منفی سیاست کررہے ہیں۔کراچی میں 90سالہ تاریخ کی تیز ترین بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔بارشوں کے دوران سندھ حکومت کے تمام محکمے فعال رہے۔

انہوں نے کہا بلاول بھٹو کی ہدایت پر سندھ کے وزیراعلی اور وزراء سمیت اراکین اسمبلی برسات کے دوران عوام کے ہمراہ رہے۔تاریخی برسات کے ختم ہوتے ہی پانی کی نکاسی کا عمل شروع کردیا گیا۔سندھ کے محکمہ بلدیات کے عملے نے  رات بھر پانی کی نکاسی کے عمل کو مکمل کیا۔آج صبح تک بیشتر علاقوں سے پانی کی نکاسی کا عمل مکمل کرلیا گیا۔پانی کی نکاسی کے عمل کا سلسلہ ابھی بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں جاری ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پی پی کے عوامی نمائندے سندھ کے مختلف شہروں میں تیز ترین برسات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔مشرف دور میں اس دفعہ سے کم بارشیں ہوئی تھیں مگر چار دن تک کراچی بند رہا تھا۔90سالہ تاریخ کی تیز ترین بارشوں کے آج اگلے دن کراچی میں زندگی رواں دواں ہے۔

ناصر شاہ نے کہاافسوس ناک طور پر اس قومی آفت کے دوران وفاق نے سندھ کو لاوارث چھوڑدیا۔تاریخی برسات کے موقع پر کراچی کے میئر کی بنیادی ذمہ داری تھی مگر وہ کہیں نظر نہ آئے۔کراچی کے پریشر گروپس دنیا کے مختلف ممالک میں بارشوں سے تباہی کی ویڈیوز کو کراچی کی ثابت کرکے پروپیگنڈہ بھی کرتے رہے۔

انہوں نےکہاسندھ حکومت نے برسات کےپانی کی نکاسی کرکے اپنا کردار خوبی سے ادا کیا ہے۔جب تک مشرف دور میں نالوں پر ہونےوالی تجاوزات کاخاتمہ نہیں ہوگا،کراچی میں نکاسی آب کا مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔کراچی کے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کرنے کی ذمہ دار وہ قوتیں ہیں کہ جنہوں نے نالوں پر قبضے کئے۔