Aaj TV - World

نیوزی لینڈ کی مساجد میں نمازیوں کو شہید کرنے والے دہشتگرد کوعمر قید کی سزا
کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کی مساجد میں 51 نمازیوں کو شہید کرنے والے دہشتگرد برینڈن ٹیرنٹ کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی النور مسجد اور لنووڈ اسلامک سینٹر میں فائرنگ کرکے 51 نمازیوں کو شہید کرنے والے دہشتگرد برینڈن ٹیرنٹ کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق 29 سالہ آسٹریلوی شہری برینڈن ٹیرنٹ نے پہلے صحت جرم سے انکار کیا تاہم بعد میں جرم قبول کرلیا جب کہ نیوزی لینڈ کی تاریخ میں پہلی بار کسی ملزم کو بغیر پیرول کے عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا ایڈرن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشت گرد برینڈن ٹیرنٹ عمر قید کی سزا کا ہی مستحق تھا۔

جسنڈا آرڈرن کا مزید کہنا تھا کہ فیصلے سے معلوم ہوتا ہے کہ دہشت گرد کے پاس اپیل کا کوئی پلیٹ فارم موجود نہیں ہے اور  ہمارے پاس بھی اسے دیکھنے اور اس کی اپیل سننے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ برینڈن ٹیرنٹ نے 15 مارچ 2019 کو کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد میں فائرنگ کرکے 51 افراد کو شہید اور 40 کو زخمی کر دیا تھا۔