Aaj TV - Pakistan

بارشوں کے باعث ٹرین آپریشن شدید متاثر، تمام ٹرینیں 4 گھنٹے تک تاخیر کا شکار
کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں جاری شدید بارشوں نے ٹرین آپریشن کو بھی متاثر کیا ہے اور کراچی سے اندرون ملک جانے اور آنے والی تمام مسافر ٹرینوں کی آمدورفت میں 2 سے 4 گھنٹوں کی تاخیر دیکھنے میں آئی، جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے سبب کراچی سٹی اور کینٹ اسٹیشنز پہنچنے والی قریباً تمام مسافر ٹرینیں اپنے شیڈول ٹائم سے 2 تا 4 گھنٹے کی تاخیر سے کراچی پہنچیں اور اسی مناسبت سے یہاں سے روانہ ہوئیں۔

جس کے باعث مسافروں خصوصاً خواتین، بچوں اور بزرگوں کو سخت دقت اٹھانا پڑی، جو بارش کی وجہ سے انتہائی مشکل سے اسٹیشن تو پہنچ گئے، مگر گیلے کپڑوں اور گیلے پلیٹ فارمز پر پہلے ٹرین کے انتظار اور پھر اس کی روانگی میں تاخیر کے سبب سخت پریشانی سے دوچار رہے۔

جبکہ اندرون ملک سے آنے والے مسافر اسٹیشنز کے باہر پبلک ٹرانسپورٹ کی تلاش میں سرگرداں نظر آئے اور منہ مانگے کرائے ادا کرکے مشکل سے اپنی اپنی منزل کے لیے روانہ ہوئے۔