Aaj TV - Life & Style

معروف اداکار چیڈوک بوسمین (بلیک پینتھر) انتقال کر گئے
لاس اینجلس: فلم بلیک پینتھر میں اداکاری کے جوہر دکھانےوالے اداکار چیڈوک بوسمین 43 سال کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔

چیڈوک بوسمین گزشتہ چار سال سے بڑی آنت کے کینسر میں مبتلا تھے۔

بوسمین کے انتقال کی تصدیق ان کی فیملی کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں کی گئی۔

ہالی ووڈ اداکار کی فیملی کی جانب سے بوسمین کے ہی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’انتہائی دکھ کے ساتھ ہم یہ تصدیق کرتے ہیں کہ چیڈوک بوسمین اب ہم میں نہیں رہے۔‘

پیغام میں مزید تحریر کیا گیا ہے کہ 2016 میں چیڈوک میں تیسرے درجے کے بڑی آنت کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جو کہ گزرتے وقت کے ساتھ چوتھے درجے پر پہنچ چکا تھا۔

چیڈوک بوسمین کا انتقال ان کے گھر میں ان کی اہلیہ اور بچوں کی موجودگی میں ہوا۔

ہالی ووڈ اداکار چیڈوک بوسمین کی شہرت کو دوام  2016 میں بلیک پینتھر میں اداکاری کے جوہر دکھانے پر حاصل ہوا۔

انہوں نے ایوینجرز میں انفینٹیٹی وار اور ایونجرز: اینڈگیم میں بھی اپنے کردار بخوبی نبائے اور خوب داد سمیٹی۔ ان کی حالیہ فلم ڈائریکٹر سپائیک لی کے ڈا 5 بلڈز تھی، جو اس سال کے شروع میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی۔