Aaj TV - Pakistan

ملک بھر میں یومِ عاشور کے جلوس برآمد
ملک بھر میں نواسۂ رسول ﷺ حضرت امام حسین رضی اللّٰہ عنہ اور اُن کے جانثار ساتھیوں کی عظیم لازوال قربانی کی یاد میں عاشورہ محرم کے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔

ملک بھر کے چھوٹے بڑے مختلف شہروں میں یومِ عاشور کے موقع پر تعزیے اور شبیہ ذوالجناح کے جلوس خصوصی سیکیورٹی انتظامات میں برآمد ہوئے ہیں جو اپنے مقرر کردہ راستوں پر گامزن ہیں۔

جلوسوں میں شہدائے کربلا ؓ کی یاد میں نوحے اور مرثیے پڑھے جا رہے ہیں، ان جلوسوں کے اختتام پر ملک بھر میں رات میں شامِ غریباں بپا کی جائیں گی۔

موبائل سروس معطل

یوم عاشور کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں کے حساس علاقوں میں موبائل فون سروس بند رہے گی.کراچی میں مرکزی جلوس کے روٹ اور قریبی علاقوں میں موبائل فون سروس بند ہونا شروع ہوگئی۔

لاہور میں مرکزی جلوس کے اطراف کے علاقوں میں موبائل فون سروس بند ہے، گوجرانوالہ میں ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل فون سروس بند ہے۔

سرگودھا اور رحیم یار خان میں موبائل فون سروس رات 10 بجے تک بند رہے گی، فیصل آباد بھر میں موبائل فون سروس بند کر دی گئی ہے۔

ملتان میں موبائل فون سروس صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک کے لیے بند ہے، کوئٹہ میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس رات 12 بجے تک معطل رہے گی۔

پشاور میں بھی جلوس کے راستوں اور قریبی علاقوں میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔

سخت سیکیورٹی انتظامات

سندھ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جلوس کی گزر گاہوں اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان جلوسوں کے ساتھ ساتھ بلند عمارتوں اور کنٹرول روم کے ذریعے گزرگاہوں کو مانیٹر کر رہے ہیں۔

جلوسوں کے اطراف کی عمارتوں پر اسنائپرز اور شارپ شوٹرز تعینات کیے گئے ہیں جو دوربینوں کے ذریعے جلوسوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ڈرون طیاروں کے علاوہ کئی شہروں میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بھی فضا سے جلوسوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

پنجاب کے کئی شہروں میں عاشورہ کے مرکزی جلوس فجر کے بعد برآمد ہوئے جو روایتی راستوں سے گزر رہے ہیں، جلوسوں کی گزر گاہوں میں نذر و نیاز کے لیے دودھ اور شربت کی سبیلیں بھی لگائی گئی ہیں۔

بلوچستان، خیبر پختون خوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں بھی عاشورہ کے جلوس برآمد ہو رہے ہیں، چھوٹے بڑے جلوس مرکزی جلوس میں شامل ہو رہے ہیں۔

ذاکرین اور علمائے کرام واقعۂ کربلا پر روشنی ڈال رہے ہیں اور حضرت امام حسین رضی اللّٰہ عنہ اور دیگر شہدائے کربلاؓ کی عظیم قربانیوں کو یاد کر رہے ہیں۔

کراچی میں یومِ عاشور کا جلوس برآمد

کراچی میں یومِ عاشور کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہو گیا ہے، جلوس کے برآمد ہونے سے قبل علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے مجلس پڑھائی۔

عزا دار سخت سیکیورٹی انتظامات میں جلوس میں شرکت کرنے کے لیے نمائش چورنگی پر پہنچے ہیں۔

کراچی میں یومِ عاشور کے جلوس کی گزرگاہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ تعینات ہے،شہرِ قائد میں جلوس کے راستوں پر جدید آلات اور کتوں کے مدد سے سرچنگ کی گئی ہے۔

لاہور میں جلوسِ عاشورہ اپنے راستے پر گامزن

لاہور میں یومِ عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہوکر روایتی راستوں پر رواں دواں ہے۔

رنگ محل چوک میں سنہری مسجد کے باہر نمازِ ظہرین ادا کی جائے گی، جلوس بھاٹی گیٹ چوک سے ہوتا ہوا شام کو امام بارگاہ کربلا گامے شاہ پہنچ کر ختم ہو گا۔

لاہور میں دوسرا بڑا جلوس ماڈل ٹاؤن سے برآمد ہوگا، مرکزی جلوس کے روٹ اور ملحقہ علاقوں میں موبائل فون سروس بھی بند ہے۔

راولپنڈی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس برآمد

راولپنڈی میں یومِ عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ عاشق حسین تیلی محلے سے برآمد ہو گیا، مرکزی جلوس میں امام بارگاہ کرنل مقبول حسین اور دربار شاہ چن چراغ سمیت 3 مزید جلوس شامل ہیں۔

جلوس کمیٹی چوک، اقبال روڈ، ٹرنک بازار، فوارہ چوک سے ہوتا ہوا امام بارگاہِ قدیم پر اختتام پذیر ہو گا۔

راول پنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق جلوس کی سیکیورٹی پر 3600 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے، جبکہ جلوس کے دوران موبائل فون سروس بند رہے گی۔

پشاور میں جلوسِ عاشورہ

پشاور میں آج یوم عاشور انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، شہر میں شبہیہ ذوالجناح کے 12 جلوس برآمد ہوئے، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

پشاور کے مختلف علاقوں سے بھی شبِ عاشور کے جلوس برآمد ہو کر اذانِ فجر کے ساتھ اختتام پذیر ہوچکے ہیں۔

پشاور میں شبیہ ذوالجناح کا پہلا جلوس امام بارگاہ آغا سید علی شاہ رضوی چڑوی کوبان سے برآمد ہوا۔

شہر کے مختلف علاقوں سے یومِ عاشور کے 12 جلوس برآمد ہوں گے جو مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے نمازِ مغرب سے پہلے اپنی اپنی امام بارگاہوں میں پہنچ کر اختتام پزیر ہوں گے۔

جلوسوں کے راستوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ امام بارگاہوں اور جلوس کی طرف جانے والے راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔

جلوسوں کی نگرانی کیلئے سی سی ٹی وے کیمرے نصب کئے گئے ہیں، جلوس کے راستوں اور قریبی علاقوں میں موبائل فون سروس بند رہے گی، جبکہ فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔

کوئٹہ میں جلوس برآمد

کوئٹہ میں عاشورۂ محرم کا جلوس برآمد ہو گیا ہے، اس حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

عاشورۂ محرم کا 3 دستوں پر مشتمل جلوس کوئٹہ میں علم دار روڈ پر رحمت اللّٰہ چوک سے برآمد ہوا، جس کی قیادت بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید داؤد آغا، رکنِ بلوچستان اسمبلی قادر علی نائل اوردیگر رہنماء کر رہے ہیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ، ڈپٹی کمشنر اورنگزیب بادینی اور دیگر متعلقہ حکام بھِی موجود ہیں۔

عاشورہ محرم کے جلوس کی سیکیورٹی کے حوالے سے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں، جلوس کے روٹ پر تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ جلوس کی طرف جانے والے تمام راستے بھی سیل کر دیئے گئے ہیں۔

اس موقع پر شہر میں سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے۔

میڈیا سے بات چیت میں ایڈیشنل آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ عاشورہ کے جلوس کے لیے پولیس، لیویز اور ایف سی کے 10 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔

جلوس کے راستوں کی سرچنگ اور سوئپنگ کر دی گئی ہے اور اس کے روٹ پر عمارتوں پر اسنائیپرز اور سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔

کوئٹہ میں پاک فوج کی 3 بٹالین بھی اسٹینڈ بائی ہیں، جبکہ 2 ہیلی کاپٹروں کے ذریعے جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے اور اس کی نگرانی کے لیے کنٹرول رومز قائم کیئے گئے ہیں۔

عاشورہ کا جلوس مغرب سے پہلے اختتام پذیر ہو جائے گا، تاہم سیکیورٹی خدشات کے باعث موبائل فون سروس رات 12 بجے تک بند رہے گی۔

دیگر شہروں میں جلوسِ عاشورہ

حیدر آباد، سکھر، سیہون، میر پور خاص، گھوٹکی، ڈیرہ مراد جمالی، سانگھڑ، ملتان، فیصل آباد، سرگودھا، شیخو پورہ، میاں چنوں، جہانیاں، چمبڑ، بھکر، جہلم، منڈی بہاء الدین، خانیوال، مظفر گڑھ، راجن پور، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں میں عاشورہ کے ماتمی جلوس مقررہ راستوں پر رواں دواں ہیں جو شام میں مغرب کے وقت اختتام پذیر ہوں گے۔

جلوس کی گزرگاہوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں، لنگر تقسیم کیا جا رہا ہے اور سبیلیں لگائی گئی ہیں۔

دوسری طرف لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لیے قبرستانوں کا بھی رخ کر رہے ہیں۔

حیدر آباد میں یومِ عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ قدم گاہ مولا علی سے برآمد ہوا، جلوس روایتی راستوں اسٹیشن روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ کربلا دادن شاہ پر اختتام پذیر ہو گا۔

میر پور خاص میں یومِ عاشور کا مرکزی جلوس 10بجے دن مرکزی امام بارگاہ بیت الحزن سے برآمد ہوا، شہر میں صبح 10 تا رات 8 بجے تک موبائل فون سروس معطل رہے گی۔

سانگھڑ میں یومِ عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہِ حیدری سے برآمد ہوا ہے جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شام کو اسی مقام پر اختتام پذیر ہو گا۔

سکھر میں یومِ عاشور پر علم و ذوالجناح کے چھوٹے بڑے 40 سے زائد جلوس نکالے جا رہے ہیں، اس موقع پر موبائل فون سروس بند کر کے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

سیہون میں مرکزی جلوس لعل داس کے مقام سے سخت سیکیورٹی انتظامات میں برآمد ہوا ہے۔

گھوٹکی میں اوباڑو سے 10 محرم کا مرکزی جلوس بر آمد ہو گیا ہے، جلوس کے راستوں میں نیاز و لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

ڈیرہ مراد جمالی میں یومِ عاشورہ کا ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ امام جعفر صادق سے برآمد ہوا، ماتمی جلوس مغرب میں مرکزی امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا۔

ملتان میں یومِ عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہِ حرا حیدری سے برآمد ہوا ہے۔

فیصل آباد میں یومِ عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہِ عزا خانہ شبیر دھوبی گھاٹ سے برآمد ہوا ہے۔

شیخو پورہ میں شبیہِ ذوالجناح کا مرکزی جلوس امام بارگاہِ شانِ حسینؓ سے برآمد ہوا، جبکہ 10 محرم کا ایک اور مرکزی جلوس امام بارگاہِ قصر ابو طالب سے برآمد ہوا۔

شہر میں یومِ عاشورکی نسبت سے 68 مجالس منعقد کی جا رہی اور جلوس نکالے جا رہے ہیں، جبکہ شبیہ ذوالجناح، تعزیے اور علم کے 56 جلوس برآمد ہو رہے ہیں۔

جہانیاں میں یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس امام بارگاہِ حسینیہ سے برآمد ہوا ہے۔

راجن پور، جام پور اور محمد پور میں بھی یومِ عاشور کے مرکزی جلوس برآمد ہوئے، اس موقع پر ان علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کی گئی ہے۔

چمبڑ میں عاشورہ کا مرکزی جلوس امام بارگاہِ انجمن حیدری سے برآمد ہوا ہے۔

بھکر میں یومِ عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہِ مرید مہدی سے برآمد ہوا ہے، اس موقع پر موبائل فون سروس معطل کی گئی ہے، جبکہ جلوس کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی کی جا رہی ہے۔

جہلم میں یومِ عاشور کا مرکزی جلوس شاہ بھور سے سخت سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ برآمد ہوا ہے۔

منڈی بہاء الدین میں یومِ عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہِ حسینیہ سے برآمد ہوا ہے۔

خانیوال میں عاشورہ کا جلوس مرکزی امام بارگاہ حسینیہ سے برآمد ہو چکا ہے، اس موقع پر شہر میں سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں سخت سیکیورٹی میں یومِ عاشور کے 2 مرکزی جلوس برآمد ہو کر امام بارگاہ کوٹلی امام کی طرف رواں دواں ہیں۔

مظفر گڑھ میں عاشورہ محرم کا علم کا جلوس تلیری بائی پاس سے برآمد ہو گیا، ضلع بھر میں جلوسوں اور مجالس کے سلسلے میں سخت سیکیورٹی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔