Aaj TV - Pakistan

بھارت کوکلبھوشن یادیو کا وکیل مقررکرنےکیلئے ایک اورموقع دینےکاحکم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا وکیل مقرر کرنے کیلئے بھارت کو ایک اور موقع دینے کا حکم دیا ہے۔

اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بینچ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیلئے قانونی نمائندہ مقررکرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

اٹارنی جنرل نے بتایاکہ پاکستان نے بھارت کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات سے مطلع کیا ،بھارت کا جواب موصول نہیں ہوا ، معاملے پر بھارت پاکستان کو شرمندہ کرنا چاہتا ہے۔

اٹارنی نے آپشن دیئے کہ  ایک عدالت کلبھوشن کیلئے وکیل مقرر کرے، دوسرا بھارت کے جواب کا انتظار کیا جائے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسارکیا کہ اگر بھارت فائدہ نہیں اٹھاتا تو پھر نظرثانی پٹیشن کا اسٹیٹس کیا ہوگا؟جس پراٹارنی جنرل نے بتایاکہ حکومت چاہتی کہ بھارت یا کلبھوشن جادیو خود نمائندہ مقررکریں تاہم بھارت کیس لڑنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ اگر بھارت عدالتی کارروائی میں شامل نہیں ہوتا تو یہ کئی سوالوں کو جنم دے گا ،یہ آئینی عدالت ہے فیئرٹرائل کومدنظر رکھتے ہوئے بھارت کو ایک اور موقع فراہم کرتے ہیں ۔

بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن کیلئے وکیل مقرر کرنے کی حکومتی درخواست پر سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔