Aaj TV - Pakistan

سندھ میں بارش سے 101 اموات ہونے کا انکشاف
سندھ میں بارش سے ایک سو ایک اور کراچی میں تریسٹھ اموات کا انکشاف منظر عام پر آیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ  بارش کے دوران کراچی میں تریسٹھ اور سندھ میں ایک سو ایک اموات ہوئیں۔

وزیراعلیٰ نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا سرجانی ٹاؤن۔ یوسف گوٹھ سے پانی نکالا جا رہا ہے۔ کراچی میں آٹھ سو دو ارب کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔

وزیر اعلٰی سندھ نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں سے کراچی سمیت سندھ بھر میں شدید مالی نقصانات ہوئےہیں۔ اور متاثرین کی بحالی کیلئے وفاقی حکومت کی فوری مدد کی ضرورت ہے۔

مراد علی شاہ کہنا تھا کہ سندھ حکومت کراچی کیلئے 802 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہی ہے اور خواہش ہے کہ وفاقی حکومت ہمارا مقابلہ کرکے، لیکن وفاقی حکومت کو کمپنیاں بناکر کام کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔

وزیر اعلٰی ہاوس میں نیوز کانفرنس کے دوران  مراد علی شاہ نے بتایا کہ اس بار اگست میں سب سے زیادہ بارش میرپور خاص  میں ریکارڈ کی گئی، جبکہ کراچی کی بارش سے بھی 90 سال کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  کراچی میں 623 ملی میٹر بارش ہوئی ہے، ہیل کاپٹر سے پورے صوبے کا جائزہ لیا ہے، اوپر سے ایسا لگتا ہے کہ کوئی دریا بہہ نکلا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اے کے پاس 42 ہزار ٹینٹس تھے سب متاثرین میں تقسیم کردیئے، دو ہزار ٹینٹس این ڈی ایم اے نے بھی فراہم کئے ہیں، مزید ٹینٹس بھی خرید رہے ہیں
انکا کہنا تھا کہ مخالفین بلاوجہ پروپگینڈہ کرتے ہیں کہ کراچی کیلئے کچھ نہیں ہورہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کیلئے 802 ارب روپے کے منصوبوں پر کام ہورہا ہے، 110 ارب پانی کے منصوبوں کیلئے ہیں، 7 ارب کی لاگت سے ضلع جنوبی کو سمندر سے پانی فراہم کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ انہیں وزیر اعظم کی آمد کے حوالے سے آگا نہیں کیا گیا، اگر انہیں استقبال یا ملاقات کیلئے بلایا جائے گا تو وہ ضرورت جائیں گے لیکن اگر بلایا نہیں کیا تو زبردستی جانا ممکن نہیں ہے۔