Aaj TV - Pakistan

سندھ میں بڑا سیلاب آرہا ہے، الرٹ جاری کردیا گیا
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ سندھ (پی ڈی ایم اے) نے بڑے سیلاب کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپر مون سون کی بارشوں کی تباہی کے بعد بڑا سیلابی پانی سندھ آرہا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ڈی ڈی ایم اے اور تمام کمشنرز کو خط لکھتے ہوئے بتایا ہے کہ سندھ میں سپر مون سون کی بارشوں کی تباہی کے بعد سکھر اور کچے کے علاقوں میں سیلابی پانی آئے گا۔

پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر میں سیلاب کے حوالے سے الرٹ ہے، 8 اور 9 ستمبر کو سکھر بیراج اور گڈو بیراج سے سیلابی ریلا گزرے گا۔

پی ڈی ایم اے سندھ کا کہنا ہے کہ سیلاب سے کچے کے علاقے زیر آب آسکتے ہیں اس لئے وہاں کے لوگوں کو فوری منتقل کرنے کے انتظامات کئے جائیں۔

جمعے کے روز دریائے سندھ کے بیراجوں پر پانی کے زیادہ بہاؤ کی وجہ سے کہیں درمیانے اور کہیں نچلے درجے کے سیلاب کی صورت حال رہی، گڈو بیراج پر درمیانے درجے اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب آیا۔