Aaj TV - Pakistan

وزیر اعظم کا یومِ دفاع پر قوم کے نام پیغام
وزیر اعظم عمران خان نے 6 ستمبر کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی تابناک تاریخ میں 6 ستمبر کا دن ہماری بہادرمسلح افواج کی جرأت، عزم صمیم اورایثارو قربانی کے بے مثال جذبے کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔55 سال قبل اس دن ہماری پاک فوج کے افسران، سپاہیوں، بحریہ کے جوانوں اور فضائیہ کے شاہینوں نے غیورپاکستانی قوم کے شانہ بشانہ دنیا پرثابت کیا کہ وہ ہر قیمت پر مادر وطن کے چپے چپے کے دفاع کےلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ قوم اور مسلح افواج نے ثابت کیا کہ حجم اہمیت نہیں رکھتابلکہ یہ وہ جذبہ،ولولہ اور جرأت و بہادری ہوتی ہے جو  سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا بھارت نے370 اور 35 اے کی شقوں کو ختم کرکے نہ صرف اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی کی ہے بلکہ بے گناہ کشمیریوں پر دہشت اور خوف کاراج مسلط کر رکھا ہے۔ بھارت لائن آف کنٹرول پر بھی جارحانہ طرز عمل کا مظاہرہ کررہا ہے اوران اشتعال انگیزیوں کامقصد دنیا کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم سےہٹانا ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا پاکستان امن کا علمبردار ہے لیکن اسے ہماری کمزوری نہیں سمجھا جانا چاہیئے۔ دنیا کو ادراک کرنا چاہئے کہ ہماری امن کی خواہش جنوبی ایشیاء کے عوام کی اقتصادی بہبود اورخوشحالی کےلئے ہے.ہمیں امن کی خاطر اورآئندہ نسلوں کے تابناک مستقبل کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ہماری پرعزم قوم اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے بارہا یہ ثابت کیا ہے کہ وہ ملک کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور کسی بھی قسم کی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا 6 ستمبر کے اس موقع پر آئیے ہم سب اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اس عزم کی تجدید کریں کہ اسی جذبے،عزم و استقلال،بے مثال جرأت اور ناقابل تسخیر جذبے کے ساتھ پاکستان کے دفاع،اس کی سلامتی اور خودمختاری کا ہر قیمت پرتحفظ کریں گے جس کا مظاہرہ 1965ء کی جنگ کے شہداء اور غازیوں نے کیا تھا۔

افواج پاکستان زندہ باد
پاکستان پائندہ باد