Aaj TV - Pakistan

نیب: قرنطینہ مراکز میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات
نیب لاہور نے قرنطینہ مراکز میں مبینہ کرپشن کی شکایات پر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ایکسپو سنٹر اور کالا شاہ کاکو یوای ٹی کیمپس میں بنائے گئے قرنطینہ مراکز میں مبینہ کرپشن اور بے ضابطگیوں کے متعلق تحقیقات کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق کوڈ19 کے دوران لاہور میں قائم کئے گئے قرنطینہ مراکز میں ٹینڈرز، بڈنگ اور سامان کی خریداری میں نیب کو کرپشن کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

قرنطینہ مراکز پر پنجاب حکومت، محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق قرنطینہ مراکز کے ٹھیکوں میں من پسند افراد کو نوازنے کے شواہد بھی موصول ہوئے ہیں۔

نیب کو شکایات ہوئی ہیں کہ قرنطینہ سنٹرز میں مہیا کی گئی اشیاء مہنگے داموں خریدی گئیں۔

نیب نے متعلقہ اداروں سے لکٹری کے کیبن، شیشے کے دروازے، لوہے کے بیڈز، بیڈ شیٹس  ،گدے، تکیے، کمبل، کرسیوں، میزوں، کنوپیوں اور پنکھوں سمیت دیگر اشیا کی خریداری سے متعلق ریکارڈ مانگ لیا ہے، جبکہ اشیاء کی خریداری کے بعد کیے گئے آڈٹ  کی رپورٹس بھی مانگی گئی ہیں۔

ایکسپو سینٹر کے 4 ہالز میں 1050 بستروں جبکہ کالا شاہ کاکو میں 25 بستروں پر مشتمل قرنطینہ مراکز قائم کئے گئے تھے۔