Aaj TV - Pakistan

'پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں'
صدرڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف مظالم کو دیکھ کر اب دنیا بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے دوقومی نظریے کو تسلیم کر رہی ہے۔

ہفتے کے روز میرپور خاص میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں اور وزیراعظم عمران خان ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے مکمل طور پر پرعزم ہیں جو ملک کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

صدر نے یقین دلایا کہ حکومت اس نازک وقت پر سندھ حکومت کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور صوبے کے بارش سے متاثرہ افراد کی امداد اور بحالی کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کرے گی۔
بعد میں سانگھڑ میں سیلاب متاثرین میں راشن کی تقسیم کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ صوبہ سندھ کے سیلاب سے متاثرہ افراد کو امداد کی فراہمی کیلئے مل کر کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت لاکھوں مستحق افراد کو انتہائی شفاف انداز اور بغیر کسی امتیاز کے بارہ ہزار روپے کی امدادی رقم فراہم کی گئی۔

ریڈیو پاکستان