Aaj TV - Pakistan

پی ٹی آئی رہنما طاہراقبال قاتلانہ حملے میں جاں بحق
پاکستان تحریک انصاف ہزارہ ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری طاہر اقبال قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور کے علاقے غازی میں طاہر اقبال پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ حملہ آوروں نے طاہر اقبال کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ رات گئے اپنے گھر جا رہے تھے۔

فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے طاہر اقبال کی میت کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مقتول طاہر اقبال ہری پور کے ممبر ضلع کونسل بھی رہ چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے جائے وقوعہ کا دورہ کرکے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد تحقیقات میں پیش رفت سامنے آسکے گی۔

پولیس نے شہر کے داخلی و خارجی راستے سیل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ واقعہ کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کر لیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ محمود خان کا کہنا ہے کہ قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

وزیراعلیٰ نے مرحوم کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طاہر اقبال مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور قاتلوں کی جلد گرفتاری کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔