Aaj TV - Pakistan

موٹروے گینگ ریپ کیس، ملزم عابد تاحال گرفتار نہ ہوسکا
موٹروے کیس کا مرکزی ملزم عابد علی تاحال پولیس حراست میں نہ آسکا۔

لاہور موٹر وے زیادتی کیس کے ملزم شفقت علی کو پولیس نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کردیا، عدالت نے ملزم کا شناخت پریڈ کیلئے چودہ روز کا جوڈیشل ریمانڈ دے دیا۔ تاہم کیس کا مرکزی ملزم عابد علی تاحال پولیس حراست میں نہ آسکا۔

مسلم شفقت علی عرف بگا کو عدالت لیجانے کے معاملے میں بھی پولیس کا غیر سنجیدہ رویہ دیکھنے میں آیا۔

پولیس کی جانب سے ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کئے جانے کے باوجود ملزم کو ریمانڈ کیلئے سیشن کورٹ پیش کیا گیا، ایڈیشنل سیشن جج نے پولیس کو ملزم کو انسداد دہشتگردی کی عدالت لیجانے ہدایت کی، جس پر ملزم کو ریمانڈ کیلئے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ کے سامنے پیش کیا گیا۔

ملزم کو بکتر بند گاڑی میں انتہائی سکیورٹی میں عدالت تک لایا گیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو دیپالپور سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کا ڈی این اے متاثرہ خاتون سے میچ کر گیا ہے، ملزم شفقت کی نشاندہی پر مرکزی ملزم عابد کو گرفتار کرنا ابھی باقی ہے، ملزم سے پستول اور ڈنڈا بھی برآمد کرنا ہے اور شناخت پریڈ بھی کروانی ہے، تفتیشی افسر انسپکٹر ذوالفقار نے ملزم کا ریکارڈ بھی پیش کیا۔ عدالت نے ملزم شفقت علی بگا کو مخاطب  کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کچھ کہنا ہے، جس پر ملزم نے کہا کہ اسے چھوڑ دیا جائے۔

عدالت نے کہا کہ اگر آپ بے گناہ ہوئے تو ضرور چھوڑ دیا جائے گا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ ملزم کی شناخت پریڈ کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں، ملزم کی شناخت پریڈ کا عمل مکمل کروانے کے بعد اسے 29 ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔