Aaj TV - Pakistan

منی لانڈرنگ کیس:شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 21 ستمبر تک توسیع
لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 21 ستمبر تک توسیع کر دی۔

جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 2رکنی بینچ نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات  کیس میں شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،اس سلسلے میں شہباز شریف عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

شہباز شریف کے وکلاء کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی اور مؤقف اختیار کیا گیا کہ اعظم نذیر تارڑ اور طاہر نصراللہ وڑائچ پاکستان بار کونسل کی میٹنگ میں ہیں جبکہ شہباز شریف بھی اسمبلی سیشن میں مصروف ہیں لہذا عدالت 3ہفتوں کیلئے سماعت ملتوی کرے۔

عدالت نے وکلاء کی 3ہفتوں کیلئے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کر دی اور شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

شہباز شریف نے ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے، موسم گرما کی تعطیلات کی وجہ سے 23 جولائی کے بعد درخواست ضمانت پر سماعت نہیں ہوئی۔