Aaj TV - World

پانچ مزید ممالک اسرائیل سے ڈیل کیلئے سنجیدہ ہیں، وائٹ ہاؤس
وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا ہے کہ پانچ مزید ممالک اسرائیل سے ڈیل کے لیے سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف مارک میڈوز نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے بعد مزید 5 ممالک کے معاہدے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مارک میڈوز نے دعویٰ کیا کہ پانچ مزید ملک اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے لیے سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف نے فی الحال ان ممالک کی شناخت ظاہر کرنے سے انکار کر دیا۔ مارک میڈوز کا کہنا تھا کہ ان پانچ ممالک میں سے تین ممالک خطے کے ہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے بعد مزید ممالک کے معاہدوں کی امید ظاہر کی تھی، جس کے بعد ممکنہ طور پر اسرائیل سے معاہدے کرنے والے ملک میں عمان کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کیونکہ بحرین اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کی تقریب میں عمان کے سفیر بھی شریک تھے۔ اس تقریب میں صدر ٹرمپ نے پیشگوئی کی تھی کہ سعودی عرب بھی بلآخر اسرائیل کے ساتھ ڈیل پر آمادہ ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات نے 13 اگست اور بحرین نے 11 ستمبر کو اسرائیل سے امن معاہدے کا اعلان کیا تھا۔