Aaj TV - Pakistan

این سی او سی کا کراچی میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار
اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کراچی میں کورونا کے بڑھتے کیسز پرتشویش کا اظہار کردیا۔

ملک میں کورونا وباء کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے وفاقی وزیر اسد عمرکی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکا اجلاس ہوا جس میں کراچی میں کورونا کیسز کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں اورملک میں گزشتہ روز 747میں سے 365کیسز کراچی سے رپورٹ ہوئے، جو پریشانی کی بات ہے۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اجلاس کے دوران کہا کہ انسدادکورونا کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن پرعمل درآمد ضروری ہے،حکومتی ایس او پیز کو نظر انداز نہ کیا جائے۔

سیکریٹری صحت سندھ نے اجلاس کو بتایا کہ سول انتظامیہ صورتحال کی نگرانی کررہی ہے،تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

ادھر کراچی میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد محکمہ صحت سندھ نے پولیس اور سول انتظامیہ کو خط میں کورونا ایس او پیزپر سختی سے عمل کرانے کی ہدایت کردی۔

خط میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کی نشان دہی پر متاثرہ علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کی بھی ہدایت کردی۔