Aaj TV - Pakistan

نوازشریف کے بیانات بھارتی ایجنڈے کے مطابق ہیں, وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فوج کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں۔ اپوزیشن کو فوج سے اس لئے مسئلہ ہے کہ وہ ان کی کرپشن پکڑ لیتے ہیں، نوازشریف کے بیانات بھی بھارتی ایجنڈے کے مطابق ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں عوامی نہیں ذاتی ایجنڈے پر ہیں، جو مرضی کرلیں این آر او نہیں ملے گا۔

اسلام آباد میں پارٹی قیادت اور ترجمانوں کا اجلاس میں وزیراعظم نے واضح کیا کہ اپوزیشن کی تحریک سے کوئی خطرہ نہیں، ان کا مسئلہ یہ ہے کہ انہیں ڈھیل نہیں مل رہی، قوم پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی کرپشن سے واقف ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بی جے پی حکومت پاکستان کو توڑنا چاہتی ہے، نوازشریف اور بھارت پاکستانی اداروں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف اپنے بچوں کو لندن میں بٹھا کرعوام کو سڑکوں پر لانا چاہتے ہیں، آج سابق ڈی جی آئی ایس آئی کےخلاف باتیں کیوں یادآرہی ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کے بیانات پر پاکستان مخالف لوگ بغلیں بجارہے ہیں، قوم سب دیکھ رہی ہے، متحد ہوکر بھارتی سازش کو ناکام بنائیں گے۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ سول اور ملٹری تعلقات میں کوئی تناؤ نہیں، فوج آئینی حدود میں رہتے ہوئے حکومت کے ساتھ ہے، قوم بھی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

کپتان نےاپنی ٹیم کو اپوزیشن کو بےنقاب کرنے کی ہدایت جاری کردی۔