Aaj TV - World

اسلحہ ڈپو کی خوفناک تباہی سے 10 دیہات متاثر
روس کے علاقے ریازان میں موجود ملٹری اسلحہ ڈپو میں لگنے والی آگ خوفناک صورت اختیار کرگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریازان کے جنگلات میں ہونے والی آتشزدگی میں اسلحہ ڈپو بھی زد میں آیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے اس آگ نے اردگرد کے علاقے میں تباہی مچا دی۔

آتشزدگی کے بعد اسلحہ ڈپو میں زوردار دھماکے ہوئے جس کے بعد شیلمی کھینو اور زہلتوکھینو میں واقع دس سے زائد دیہات متاثر ہوئے اور ان دیہات میں بھی آگ لگ گئی۔

ذرائع کے مطابق حکام نے اسلحہ ڈپو کے قریب واقع 10 دیہات خالی کروا کر رہائشی افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔

خبررساں ادارے کے مطابق آتشزدگی کے بعد اسلحہ ڈپو سے دھماکے کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں جبکہ آگ کے شعلے آسمان تک بلند ہو چکے ہیں اور چاروں طرف دھویں کے بادل بھی پھیل گئے ہیں۔

محکمہ فائربریگیڈ کے رضا کار آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں مگر انہیں تاحال ناکامی کا سامنا ہے۔

آتشزدگی کو تیزی سے پھیلتا ہوا دیکھ کر مقامی انتظامیہ نے اطراف کے دس دیہات خالی کروادیے، ریسکیو رضاکاروں نے شہریوں کو محفوظ مقام کی طرف منتقل کیا۔

خبررساں ادارے کے مطابق وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ آتشزدگی سے دیہاتوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی کوئی زخمی ہوا ہے، فی الوقت صورت حال قابو میں ہے، آگ پر جلد قابو پالیا جائے گا۔

روسی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلحہ ڈپو فوج کے زیر استعمال تھا جہاں پر اسلحے سمیت دیگر ایمونیشن اور بارودی مواد رکھا ہوا تھا۔ اسلحے کے ڈپو کو آگ لگنے کے باعث آگ نے شدید تباہی پھیلا دی ہے۔

حکام کی جانب سے آگ پر قابو پانے اور عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔