Aaj TV - Pakistan

'نوازشریف کے اشتہاری ہونے کا ڈھول بجانے والے شوق پورا کر لیں'
مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے حکومت مخالف تحریک اور پی ڈی ایم کے 16 سولہ اکتوبر کو گوجرانوالہ میں جلسے کی کامیابی کےلئے پارٹی کارکنوں کو سر دھڑ کی بازی لگانے کی ہدایت کردی ہے۔پارٹی قائدین نے  تحریک کے نقطہ عروج پر استعفے دینے کا بھی واضح اعلان کیا ہے۔

لاہورمیں ن لیگ سے تعلق رکھنے والے ارکین پارلیمنٹ اور ٹکٹ ہولڈرز کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کے اشتہاری ہونے کا ڈھول بجانے والے شوق پورا کر لیں۔ اشتہار لگاؤ گے تو لوگ اس میں سے پرویز مشرف کی آواز سنیں گے۔

تقریب سےخطاب میں لیگی رہنماشاہدخاقان عباسی اور خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک میں پہلا پتھر عہدے دار ماریں گے، قائد کے حکم پر منتخب ارکان اپنے استعفے  بھی دیں گے۔

رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر کو رنگ دینے کی کوشش نہ کی جائے۔ یہ جدوجہد آئین کی حکمرانی اورجمہوریت کی بحالی کے لئے ہے۔

تقریب میں سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن سمیت دیگر شخصیات کی ویڈیوز بھی دکھائی گئیں۔شرکاء نے ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگا کر پارٹی کے بیانئے کا برملا اظہار کیا۔