Aaj TV - Pakistan

اشتہاری قرار دینے کا نوٹس نوازشریف کی رہائشگاہ کے باہر چسپاں کردیا گیا
غیر قانونی پلاٹس الاٹ کرنے سے متعلق کیس میں لاہور کی احتساب عدالت کے حکم پر نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا نوٹس آویزاں کردیا گیا۔

احتساب عدالت کے جج اسد خان نے نوٹس جاری کیا جو نوٹس نوازشریف کی رہائشگاہ کے باہر چسپاں کردیا گیا۔ تفتیشی افسر وزرات خارجہ کےذریعےنوٹس لندن بھیجے گا۔

نیب کی جانب سے حارث شفیق قریشی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

اشتہاری نوٹس میں کہا گیا کہ نواز شریف 30 دن میں عدالت میں پیش ہوں ورنہ انکو عدالتی اشتہاری قرار دیا جائے گا اور قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ عدالت نے نواز شریف کے خلاف سی آر پی سی کی دفعہ 87 کے تحت نوٹس جاری کیا۔ عدالتی نوٹس کو نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر ایزواں بھی کردیا گیا ہے۔

یاد رہے نواز شریف کے خلاف غیر قانونی پلاٹس الاٹ کرنے کا ریفرنس نیب نے عدالت میں دائر کر رکھا ہے جس میں نواز شریف سمیت چار ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخ کرنے کی سفارش کردی ہے۔

نیب کی جانب سے لکھا گیا خط وزارت داخلہ کو موصول ہوگیا، خط میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کی سفری دستاویزات کو منسوخ کیا جائے۔

نیب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری عدالت سے جاری ہو چکے ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اشتہاری قرار دینے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے، اس لیے سابق وزیراعظم کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلیک لسٹ میں شامل کیا جائے ، نواز شریف کو وطن واپسی لانے کے لئے وزارت داخلہ انٹرپول سے بھی رابطہ کرے۔