Aaj TV - Pakistan

'قرضوں کی فراہمی،بینکوں کوبروقت اعانت یقینی بنائی جائےگی'
وزیراعظم عمران خان نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ نوجوانوں کوآسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کےلئے بینکوں کو بروقت اعانت یقینی بنائی جائے گی۔

وزیراعظم نےہفتےکو اسلام آباد میں کامیاب جوان کاروبار اسکیم کے تحت نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کے حوالے سے مختلف بینکوں کے صدور اور سربراہان کے ساتھ ملاقات کی۔

وزیراعظم نے کہاکہ حکومت اس بات کو بھی یقینی بنائے گی کہ بینکوں کودرپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔

انہوں نے کامیاب جوان اسکیم میں تمام بینکوں کی مکمل شرکت اور دلچسپی کوسراہتے ہوئے کہاکہ ملک میں تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ کے بعد نوجوانوں کو کاروبار کے مواقع فراہم کرنے میں بینکوں کا تعاون قابل تعریف ہے۔

اس موقع پراظہارخیال کرتےہوئےنوجوانوں کےامور کے بارے میں معاون خصوصی محمد عثمان ڈار نے کہاکہ حکومت نے ملک کے نوجوانوں کو کاروبار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کےلئے تین سال کےلئے ایک سو ارب روپے مختص کئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اب تک چار لاکھ ستر ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور تصدیق کے بعد قرضے فراہم کئے جارہے ہیں۔

اجلاس کو یہ بھی بتایاگیا کہ اسکیم میں 21 بینک شامل ہیں. بینک اس سال 15 ارب روپے کا قرض فراہم کریںگے۔

اجلاس میں قرضوں کی بلاتعطل تقسیم یقینی بنانے اور اسکیم کی کامیابی کےلئے ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیاگیا۔

کامیاب جوان کاروبار اسکیم کے بارے میں پیشرفت رپورٹ باقاعدگی سے وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔