Aaj TV - Pakistan

کیپٹن صفدر کی گرفتاری، وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے مسلم لیگ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان کردیا  اور کہا وفاقی وزراء کی جانب سے کیپٹن صفدر کیخلاف مقدمے کے لیے پولیس پر دباؤ ڈالا گیا، اس سازش کو ایسے نہیں چھوڑیں گے اسکی انکوائری ہو گی ۔

وزیراعلی ہاؤس میں  نیوز کانفرنس میں وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کا جلسہ دیکھ کر حکومتی وزراء بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ پورے ملک کے عوام نے فیصلہ سنا دیا کہ پی ٹی آئی کی ناکام حکومت زیادہ عرصہ نہیں چل سکتی۔

انہوں نے کہا کہ مزارِ قائد پر جو ہوا وہ مناسب نہیں تھا، ایک وفاقی وزیر بڑھ چڑھ کر الٹی میٹم دے رہے تھے کہ دیکھتا ہوں کیسے مقدمہ درج نہیں ہو گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ پولیس کو ڈرانا دھمکانا منتخب نمائندوں کا کام نہیں ہوتا، اس سازش کی انکوائریاں ہوں گی۔

وزیرِاعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ جس طرح سے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری ہوئی اس پرخدشات ہیں، کئی اور باتیں سامنے آئی ہیں جو تشویش ناک ہیں،  واقعے کی انکوائری سندھ حکومت کرے گی،  تین سے پانچ وزراء پر مشتمل کمیٹی بنا رہے ہیں جو اس معاملے کی انکوائری کرے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ناکام حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی، ن لیگ کی قیادت کی مزارِ قائد پر حاضری کے دوران ایسی چیزیں ہوئیں جو نہیں ہونی چاہیئے تھیں، مزارِ قائد پر مزار پر حاضری کے دوران نعرے بازی پہلی مرتبہ نہیں ہوئی تھی، پی ٹی آئی والے بھی کئی بار کرتے رہے ہیں، مزار کے تقدس کا خیال سب کو کرنا ہے ۔