Aaj TV - World

کورونا کی پیشگوئی کرنے والی خاتون کی اگلے 6 ماہ کے واقعات کی پیشگوئی
کورونا وائرس سے متعلق پیشگوئی کرنے والی علم نجوم کی ماہر برطانوی خاتون نے اگلے چھ میں رونما ہونے والے واقعات و حالات کے بارے میں بھی پیشگوئی کردی ہے۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ماہر علم نجوم جیسیکا نے ستاروں کا حال چال دیکھ کر فروری 2019 میں دنیا کو کورونا وبا سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

برطانوی خاتون کو اپنے دعوے پر اس قدر یقین تھا کہ انہوں نے کورونا وبا پھیلنے سے کئی ماہ قبل اس سے نمٹنے کی تیاری شروع کردی تھی اور لندن سے آسٹریلوی ریاست تسمانیہ منتقل ہوگئی تھیں، جہاں وہ اپنے دو کتوں اور ایک مرغی کے ہمراہ زندگی گزار رہی ہیں۔

ماہر نجوم جیسیکا نے کہا کہ میں نے فروری 2019 میں لوگوں کو آگاہ کردیا تھا کہ کچھ ماہ بعد کورونا وبا دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے گی اور 10 جنوری 2020 کو کورونا کی وجہ سے پہلی موت ہوگی لیکن کسی نے میری بات پر یقین نہیں کیا۔

اب جیسیکا نے آئندہ چھ ماہ کے حالات و واقعات سے متعلق پیشگوئی کی ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی شاہی خاندان کے چشم و چراغ شہزادہ ہیری و ولیم کے مستقبل سے متعلق بھی بتایا ہے۔

برطانوی خاتون کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس دنیا کے نظام میں خلل ڈالے گا اور ختم بھی نہیں ہوگا اسی لیے ہمیں اسی ساتھ رہنا اور زندگی گزرنا سیکھنا ہوگا البتہ کرسمس تک حالات کچھ بہتر ہوگے۔

ماہر علم نجوم نے امریکا میں نومبر میں ہونے والے انتخابات سے متعلق کہا کہ امکان ہے کہ صدراتی الیکشن کو ملتوی کردیا جائے اور ان انتخابات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نہیں بنے گے جو ٹرمپ کے لیے اچھی خبر نہیں ہے۔

جیسیکا نے برطانوی شاہی خاندان کے شہزادہ ہیری اور ولیم سے متعلق کہ دونوں شہزادوں کا آپس میں ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے ، لیکن ہاں شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل چاکلیٹ، کافی اور گوشت کے کاروبار میں سرمایہ کرسکتے ہیں اور وہ ایک اچھے تاجر ثابت ہوں گے۔