Aaj TV - Pakistan

'مکس اچار پارٹی کے رہنما انجام سے خوفزدہ ہیں'
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مکس اچار پارٹی کے رہنما اپنے سیاسی مستقبل کے انجام سے خوفزدہ ہیں۔ اپوزیشن قائد اعظم کے مزار کی بے حرمتی کی حساسیت سمجھنے سے انکاری ہے۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام روزانہ بیسیوں پی ڈی ایم ترجمانوں کی پریس کانفرنسیں سن رہی ہے۔

فیاض الحسن چوہان کاکہنا تھا کہ بابائے قوم کے مزار کی بے توقیری پر پوری قوم رنجیدہ اور افسردہ ہے لیکن اپوزیشن قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار کی بے حرمتی کی حساسیت سمجھنے سے انکاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو صرف کیپٹن صفدر کی بے حرمتی نظر آ رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کیپٹن صفدرکی گرفتاری پر ڈبل گیم کر رہی ہے۔  موجودہ آئی جی سندھ اومنی گروپ کی تفتیش میں آل زرداری کی چاکری میں مشہور اور مصروف رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم رہنماؤں کا روزانہ میڈیا کے سامنے آ کر واویلا کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ مکس اچار پارٹی کے تمام رہنما اپنے سیاسی مستقبل کے انجام سے خوفزدہ ہیں۔