Aaj TV - Pakistan

حالات کیسےبھی ہوں پاک فوج قوم کی توقعات پر پورا اترے گی،آرمی چیف
راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے واضح کردیاکہ حالات کیسے بھی ہوں پاک فوج قوم کی توقعات پر پورا اترے گی اور مادروطن کا دفاع یقینی بنائیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ اور مرالہ کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق،آرمی چیف کو کور ہیڈکوارٹرز گوجرانوالہ میں آپریشنل، تربیتی اور انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔

بعدازاں جنرل قمر جاوید باجوہ نےمرالہ ہیڈورکس کے قریب تربیتی مشقوں کا بھی جائزہ لیا،تربیتی مشقوں میں روایتی اور جنگی آپریشنز کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

سربراہ پا ک فوج جنرل قمرجاوید باجوہ نےتربیتی مشقوں میں حصہ لینے والے جوانوں کے اعلیٰ تربیتی معیار کو سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پیشہ ورانہ مہارتوں میں  تربیت کلیدی اہمیت رکھتی ہے،جنگی تیاریوں میں بھی تربیت  کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔

سربراہ پاک فوج نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حالات کیسے بھی ہوں پاک فوج قوم کی توقعات پر پورا اترے گی اور مادروطن کا دفاع یقینی بنائیں گے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی ایم ایچ گوجرانوالہ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں سی ایم ایچ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

آرمی چیف نے کورونا وباء پر قابو پانے میں آرمی میڈیکل کور کی کاوشوں کی تعریف کی،قبل ازیں گوجرانوالہ پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر نے ان کا استقبال کیا۔