Aaj TV - Trending

جج عدالت میں صرف لکڑی کا ہتھوڑا ہی کیوں استعمال کرتے ہیں؟
عدالتی سماعت کے بعد ججز اپنا فیصلہ سنانے کے بعد ایک لکڑی کا ہتھوڑا ٹیبل پر مارتے ہیں۔ اس کے بعد کسی کی مجال نہیں ہوتی اس فیصلے کے خلاف بولنے کی۔ اس کے ساتھ ہی وہ لکڑی کے اس ہتھوڑے کو زور سے مار کر آرڈر آرڈر بھی کہتے ہیں۔

کبھی آپ نے اس بات پر غور کیا ہے کہا کہ ٹیکنالوجی کے اس دور میں بھی لکڑی سے بنے ہتھوڑے کو ہی کیوں استعمال کیا جاتا ہے آخر اس کو استعمال کرنے کی وجہ کیا ہے؟ کیا اس کے پیچھے بھی کوئی سائنس ہے یا خفیہ راز۔

لکڑی سے بنے اس ہتھوڑے کو مارنے کی کئی وجوہات ہیں، یہ انگریزوں کے دور سے استعمال ہوتا آیا ہے ۔ اس کا آغاز انگلینڈ کی ایک عدالت میں ہوا جہاں کرائے دار اور مالک مکان زور زور سے لڑ رہے ہوتے تھے اور جج کو عدالت کا ماحول اور نظم و ضبط برقرار رکھنا ہوتا تھا۔

جس کی وجہ سے وہ لکڑی کی ٹیبل کو زور زور سے بجاتے تھے اور بعد ازاں اسی کی مشابہت سے ایک لکڑی کا ہتھوڑا اور ٹیبل بنائی گئی جس کے بعد دنیا بھر کی تمام عدالتوں میں نظم و ضبط کو قائم رکھنے اور جج کی بات پر توجہ دینے کے لئے لکڑی کا ہتھوڑا استعمال کیا جانے لگا۔