Aaj TV - Pakistan

بھارت کی موجودہ حکومت مسلمانوں سے نفرت کرتی ہے،وزیراعظم
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہناہے کہ بھارت کی موجودہ حکومت مسلمانوں سے نفرت کرتی ہے ،ایسی حکومت آج تک بھارت میں نہ آئی، بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ بدترین سلوک ہورہا ہے،آر ایس ایس بھارت سے مسلمانوں کا خاتمہ چاہتی ہے۔

اسلام آبادمیں پاک افغان تجارت اورسرمایہ کاری کانفرس کے افتتاحی سیشن سےخطاب کرتےہوئے وزیراعظم  عمران خان نے کہا دہشتگردی کیخلاف جنگ سے افغانستان کےبعدپاکستان متاثرہوا،افغانستان سےلوگ تجارت کیلئےکلکتہ جاتےتھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سےافغانستان میں 40سال سے انتشارہے،افغانستان میں انتشارسےپاکستان کو نقصان پہنچا،پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی ایک تاریخ ہے،انسان ماضی میں رہتا نہیں بلکہ ماضی سےسیکھتا ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کےساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ کےخواہاں ہیں،دوطرفہ تجارت کےفروغ سےدونوں ممالک کوفائدہ ہوگا،افغانستان میں قیام امن کیلئے سب سے زیادہ کوششیں پاکستان کررہا ہے،افغانستان میں امن کا سب سے فائدہ پاکستان کو اور افغانستان میں انتشار کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوگا۔

وزیراعظم نے کہاکہ بھارت میں آج مسلمانوں سےنفرت کرنےوالی حکومت ہے،72سال میں بھارت میں پاکستان سےاتنی نفرت کرنے والی حکومت نہیں آئی، بھارت  میں مسلمانوں سےجوسلوک ہورہا ہے وہ کبھی نہیں ہوا۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ آر ایس ایس کا نظریہ دنیا کے سامنے ہے، آر ایس ایس بھارت سے مسلمانوں کا خاتمہ چاہتی ہے، بھارت سے اچھے تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی لیکن بھارت پاکستان میں انتشار میں ملوث ہے، کشمیر میں بھی بھارتی تشدد کی مثال نہیں ملتی،کشمیرمیں80لاکھ افرادکوکھلی جیل میں رکھا ہواہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تجارت کےذریعےخطےمیں خوشحالی آسکتی ہے،ہمیں اختلافات اورشک وشبہات کوختم کرنا ہے،صنعتکاری کےذریعےتجارت میں اضافہ ہوسکتاہے۔