Aaj TV - Pakistan

نیب آفس ہنگامہ آرائی کیس :راناثناء اللہ اورکیپٹن(ر)صفدر کی ضمانت منظور
لاہور:انسداد دہشتگردی عدالت نے نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنماءرانا ثناءاللہ اور کیپٹن (ر)صفدر سمیت 32 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے مریم نواز کی پیشی پر نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی کیس میں لیگی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

نون لیگی رہنماء رانا ثناءاللہ اور کیپٹن صفدر کی حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی گئی۔

ملزمان کے وکلاء نے اپنے دلائل میں کہا کہ ان کا اس واقعہ میں پتھراو سے کوئی تعلق نہیں، سیاسی پارٹی سے تعلق کی بنا پر انہیں مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے،وہ نیب آفس مریم نواز سے اظہارِ یکجہتی کیلئے گئے تھے ،عدالت ضمانت منظور کرنے کا حکم صادر کرے۔

ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالصمد نے عدالت کو بتایا کہ اگر نیب آفس کے باہر کوئی سیاسی جلسہ ہوتا تو پھر شاید پراسیکیوشن کا کیس نہ بنتا مگر تحقیقات مکمل کرنے کیلئے ملزموں کے موبائل فون ریکور کرنے ہیں ،ملزموں کے موبائل فونز کی سی ڈی آرز اور موبائل فونز میں ویڈیوز کی ریکوری باقی ہے، ملزموں کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج کی جائیں۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر رانا ثناءاللہ اور کیپٹن صفدر سمیت تمام ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔