Aaj TV - Pakistan

پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان بری
اسلام آباد:انسداد دہشتگردی کی ایک عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس  میں وزیراعظم عمران خان کو بری کردیا ۔

وزیراعظم عمران خان کو عدالت سے بڑار یلیف مل گیا،پارلیمنٹ حملہ کیس میں بری ہو گئے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، پرویزخٹک، جہانگیرترین، شفقت محمود اور اسد عمراب بھی مشکل میں ہیں۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کا فیصلہ سنایا، جس میں وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخوست منظور کرلی گئی جبکہ دیگرملزمان پرفرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ صدرمملکت کو استثنیٰ حاصل ہے اس لئے ان کی حد تک تو کیس نہیں چلایا جائے گا ،مقدمے میں نامزد دیگرملزمان پر 12نومبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

نامزد ملزمان میں وفاقی وزراءشاہ محمود قریشی، پرویزخٹک، جہانگیرترین، شفقت محمود، اسد عمر اور علیم خان سمیت دیگرشامل ہیں جنہیں آئندہ سماعت پر طلب کرلیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر طاہر القادری بدستوری اشتہاری قراردیئے گئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے وکیل نے بریت کی درخواست پر تحریری دلائل جمع کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان کو جھوٹے اور بےبنیاد مقدمے میں پھنسایا گیا، ان کیخلاف کوئی ثبوت نہیں، نہ ہی کسی گواہ نے ان کیخلاف بیان دیا چونکہ یہ ایک سیاسی مقدمہ ہے جس میں سزا کا کوئی امکان نہیں اس لئے وزیراعظم عمران خان کو بری کیا جائے۔

پراسیکیوٹر نے عمران خان کے وزیراعظم بننے سے قبل بریت کی درخواست کی مخالفت کی تھی تاہم بعد میں بریت پراعتراض نہ ہونے کا مؤقف اپنا لیا۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کی مقدمے سے بریت کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد تین روز قبل فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

شاہ محمودقریشی کی نوازشریف کیخلاف درج مقدمے کے اخراج کی مخالفت

دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف درج مقدمے کے اخراج کی مخالفت کردی، جس پر عدالت نے  فیصلہ محفوظ کرلیا۔

وکیل شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پولیس رپورٹ میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئےگئے،پولیس نے رپورٹ بناتے وقت مدعی کو نوٹس ہی نہیں کیا۔

جج راجہ جواد عباس نے ریمارکس دیئے کہ یہ جوڈیشل نہیں بلکہ ایڈمنسٹریٹو آرڈر ہے، آپ کو سن لیا ہے،آئندہ ہفتے فیصلہ کر دیں گے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف پر2014دھرنےمیں کارکنوں کی ہلاکت کامقدمہ درج ہواتھا۔