Aaj TV - Pakistan

سندھ میں گندم کی امدادی قیمت 2ہزار روپےفی من مقرر کرنے کی منظوری
کراچی :صوبائی کابینہ نےسندھ میں گندم کی امدادی قیمت 2ہزار روپےفی من مقرر کرنے کی منظوری دے دی جبکہ ایک من گنا 2 ہزار 2 روپے میں فروخت ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں گندم کی خریداری کی قیمت مقرر کرنے کے ایجنڈے اور گنے کی کم سے کم قیمت مقرر کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سندھ حکومت نے گنے کی قیمت  202روپے فی من اورگندم 2ہزار روپے فی من مقرر کردی ہے،گنے پر کوالٹی پریمیم 50پیسے اور30نومبر تک کرشنگ سیزن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کابینہ کو بتایا گیا کہ پنجاب حکومت نے گنے کی فی من قیمت 200روپے مقرر کی ہے،تمام وزراء نے گندم کی امدادی قیمت  بڑھانے پر اتفاق کیا۔

کابینہ ارکان کا کہنا تھا کہ اگر گندم کی قیمت نہیں بڑھائی گئی تو اگلے سال پھر گندم درآمدکرنی پڑے گی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم باہر کی کم معیار والی گندم پر زیادہ خرچ کرتے ہیں مقامی آبادگاروں کو ہم اچھی رقم دینے کیلئے تیار نہیں، درآمد شدہ گندم کا معیار ہماری اپنی گندم کے معیار سے کم ہے۔

سیکریٹری خوراک نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سال دو ہزارسات آٹھ میں  8-2007 میں امدادی قیمت چھ سوپچیس  فی چالیس کلوگرام تھی۔

سندھ حکومت نے دو ہزار آٹھ نو میں سپورٹ پرائس بڑھا کے950روپے فی من مقرر کی جس نتیجے میں گندم زیادہ اگائی گئی اور سندھ میں بہترین فصل ہوئی تھی۔