Aaj TV - Pakistan

'بلوچستان کے لاپتہ افراد ن لیگ اور پی پی کے دور میں غائب ہوئے'
پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لاپتہ افراد مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ادوار میں غائب ہوئے تھے۔مریم نواز کی تقریر سے دل بیٹھ گیا ہے۔

کوئٹہ میں پاک سرزمین پارٹی کے ورکرز کنونشن سے ٹیلیفونک خطاب کرتےہوئےمصطفیٰ کمال کاکہناتھاکہ کوئٹہ میں مریم نواز کےجذباتی عمل سے لاپتہ افراد کی مشکلات بڑھی ہونگی۔مریم نواز کی تقریر سے میرا دل بیٹھ گیا ۔تمام لاپتہ افراد عمران خان کے 2 سالہ دور میں غائب نہیں ہوئے، لاپتہ افراد ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور میں غائب ہوئے۔

انہوں نے کہا نواز شریف نے کوشش کی ہوگی اداروں نے کہا ہوگا کہ یہ کس کس جرم میں ملوث ہیں۔اداروں کے بات کرنے پر نواز شریف اپنی وزرات میں لگ گئے ہونگے۔بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مقدمہ کسی کو لڑنا ہوگا ۔میں نے لاپتہ افراد کا مقدمہ بند کمروں میں لڑاہے۔ہمیں اداروں اور لاپتہ افراد کو بُرا بھالا کہنا چھوڑ دینا ہے۔ہمیں درمیان کاراستہ نکال کرمسئلے کاحل نکلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا بلوچستان کے تمام عوام سے کہتا ہوں لاپتہ افراد کے مسئلے پر سیاست کا حصہ نہ بنیں پی ڈی ایم کی جماعتیں الیکشن ریفارمز کی بات نہیں کرتی۔ 12 لاکھ بچے بلوچستان میں اسکولوں سے باہر ہیں۔اختیارات کو وزیر اعظم وزیر اعلیٰ ہاؤسز سے بلوچستان کی گلیوں اور پہاڑوں میں لائیں گے۔

انہوں نے کہاپاک سرزمین پارٹی نظام کو بدلنے کی سیاست کرتی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی جماعتیں پاکستان نہیں اپنے اقتدار کےلئے سراپا احتجاج ہیں۔11 جماعتوں کا کراچی اور کوئٹہ میں جلسہ ہواتھاجلسے کرنیوالی جماعتوں کا ایجنڈا صرف حکمرانوں کو اترواناہے۔بڑھتی مہنگائی اور عوام کی پریشانی سے اپوزیشن جماعتوں کو کوئی سروکار نہیں۔ان جماعتوں نے اپنے دور حکومت میں کوئی کارنامہ انجام نہیں دیا۔

انہوں نےمزیدکہامریم نوازنے بلوچستان کے غائب معصوم لوگوں کے  لواحقین کے ساتھ اسٹبلشمنٹ کیخلاف نعرے لگائے۔کراچی میں میرے پاد 550 لاپتہ افراد کی مائیں آئیں  میرے پاس آنیوالی ماؤں کو میں نے اسٹیج پر نہیں بلایا۔ پاکستان چلانے والوں سے بات کی کہ اس طرح حالات اورخراب ہونگے۔پاکستان چلانے والوں سے کہا کہ الطاف حسین لاپتہ افراد کے لواحقین کے زریعے اور مظلومیت کے نعرے لگائے گا۔ؐیں نے کبھی لاپتہ افراد کو سیاست کیلئے استعمال نہیں کیا۔