Aaj TV - Pakistan

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اتحادیوں کیلئے ظہرانے کا اہتمام
وزیراعظم عمران خاننے 17 سال بعد کرنٹ اکاونٹ خسارہ مثبت ہونے پر اتحادی جماعتوں کیلئے ظہرانہ رکھا جس میں مسلم لیگ ق نے شرکت نہیں کی جبکہ دیگر اتحادی جماعتوں نے شرکت کرکے حکومت کیساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا۔ رہنماوں نے صوبے کے مسائل، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے نے سندھ حکومت سے متعلق تحظات کا اظہار کیا جبکہ وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے میکانزم تیار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 3 گھنٹے تک جاری رہنے والے ظہرانے میں پنجاب، خیبر پختوانخواہ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ، اتحادی جماعتوں کے رہنماء، وفاقی وزراء، مشیروں، گورنر سندھ اور کے پی کے نے بھی شرکت کی۔

ظہرانہ میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر کھل کر بات چیت ہوئی، وزیر اعظم کیساتھ  خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات میں اتحادی جماعتیں حکومت کی ہم آواز نظر آئیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب حکومت ملی ملک ڈیفالٹ ہونے کے دہانے پر تھا، 17 سال بعد کرنٹ اکاونٹ خسارہ مثبت ہوا، معاشی ٹیم نے محنت کی اور ملکی معیشت کو استحکام ملا، عوامی مساَئل حل کرنے کیلئے میکانزم تیار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کے رہنماوں نے اپنے اپنے صوبوں کے مسائل بھی وزیراعظم کے سامنے رکھے جبکہ ایم کیو ایم نے کراچی پیکج پر عملدرآمد میں سست روی کا معاملہ اٹھایا۔

ایم کیو ایم اور جی ڈی اے نے سندھ حکومت سے متعلق تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے ہر محکمے میں صرف پیپلزپارٹی کا کنٹرول ہے، سندھ کی بیوروکریسی وفاق کے منصوبوں کو بھی پیپلزپارٹی کی مرضی سے چلا رہی ہے، سندھ حکومت کے عدم تعاون کی وجہ سے کراچی کے لوگوں متاثر ہو رہے ہیں۔

ایم کیو ایم ارکان نے دعویٰ کیا کہ احساس پروگرام اور بیت المال میں بھی سندھ حکومت من پسند افراد کو نواز رہی ہے، صوبائی حکومت ہمارے حلقوں کو جان بوجھ کر نظرانداز کررہی ہے۔

فہمیدا مرزا نے وفاق کے منصوبوں میں منتخب ارکان پارلیمنٹ کو نظرانداز کرنے کو نامناسب قرار دیا، اتحادیوں نے وفاقی محکموں کو مزید متحرک کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے وفاقی منصوبوں پر اتحادیوں کو بھی ساتھ لیکر چلنے کا مطالبہ دہرایا۔

ظہرانے میں مٹن پلاؤ، حلیم، سلاد، رائتہ اور کھیر جیسے مختصر مینیو سے تواضع کی گئی۔