Aaj TV - Pakistan

نوازشریف پیسہ بچانے کیلئے فوج کو آرمی چیف کیخلاف بغاوت پر اکسا رہا ہے، عمران خان
سوات :وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف پیسہ بچانے کیلئے فوج کو آرمی چیف کیخلاف بغاوت پر اکسا رہا ہے، اس سے بڑا ملک کا دشمن کون ہوگا، مریم نواز خواتین کے احترام کا فائدہ اٹھا رہی ہیں، فوج کیخلاف ایسی زبان استعمال کر رہی ہیں کہ کوئی اور ملک ہوتا تو مریم نواز جیل میں ہوتیں۔

وزیراعظم عمران خان نے سوات میں صحت کارڈ کا افتتاح کرنے کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موٹروےاورسیاحتی مقامات بنانےسےسوات بدلنےوالاہے،سیاحت قلیل مدت میں ملک میں خوشحالی لاسکتی ہے،سیاحت کے فروغ سےملک میں خوشحالی آئےگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا کےعوام کوصحت کارڈ فراہم کیاگیا،وزیراعلیٰ محمودخان عوامی خدمت پرمبارکبادکےمستحق ہیں،انسانیت کی مدد کرنےسےاللہ تعالیٰ خوش ہوتاہے،رسول اللہﷺکی سنت پرعمل سےانسان کی نجات ہے،مدینہ کی ریاست میں انسانیت اورانصاف کاقانون تھا،مدینہ کی ریاست کےاصولوں پرنیاپاکستان بنارہےہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پورےخیبرپختونخواکو10لاکھ کی ہیلتھ انشورنس دی گئی،غریب کےیہاں بیماری ہوتووہ گھرمقروض ہوجاتاہے،غریب کسی بھی اسپتال میں مفت علاج کراسکے گا،نیاپاکستان ہاؤسنگ کےذریعےغریبوں کوسستے گھردیں گے،غریب آدمی کرائےکہ جگہ قسطیں دیکرگھربناسکےگا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں یکساں تعلیمی نظام لائیں گے،نئےقانون کےتحت مقدمات کا فیصلہ ایک سال میں ہوگا،ریاست مدینہ کی بنیاد2چیزوں پرہے،انسانیت اورقانون کی بالادستی،تمام کرپٹ افراد اکھٹے ہوگئے ہیں،تمام کرپٹ افرادکانام لیا ہے،ڈیزل کا نام نہیں لیا،ڈاکہ پڑےاورگھر مقروض ہوجائےتوگھروالےپیسہ واپس مانگتےہیں توڈاکوکہتے ہیں کہ ہم قانون سے بالاترہیں۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ میں نےعدالت سے کہا کہ 7ارب روپےکابانڈرکھ لیں،یہ پیسےکےپجاری ہیں،اس سے پیہس رکھوالیں ،عدالت نےنوازشریف کوبیرون ملک جانے کی اجازت دی،یہ جانتےہیں کہ عمران خان این آراونہیں دےگا،انہوں نے کرسی بچانے کیلئے جس دن ان لوگوں کو این آر او دیا، اُس دن وہ پاکستان سے سب سے بڑی غداری کریں گے، اربوں روپیہ چوری کرنے والے جان لیں، کوئی این آر او نہیں ملے گا۔

عمران خان نے کہا کہ نوازشریف آرمی چیف اورعدالت پرتنقیدکررہےہیں،نوازشریف فوج کوکہہ رہے ہیں آرمی چیف کیخلاف بغاوت کرو،نوازشریف کی بیٹی فوج میں بغاوت کراناچاہتی ہے،نوازشریف گیدڑ بنابیٹھاہے،بیٹےبھی مفرورہیں،نوازشریف آصف زرداری ایک دوسرے کو کرپٹ کہتےتھے،آج دونوں اکھٹے ہوکرمجھ سےاین آر او مانگ رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران کان نے مزید کہا کہ قانون کی بالادستی کامطلب سب کیلئے ایک قانون ہے،کرسی بچانے کیلئےان کو این آراودیاتوملک سے غداری کروں گا،پرویزمشرف نے انہیں این آر او دے کر ملک پر ظلم کیا،مشرف کےاین آراوکی وجہ سےملک مقروض ہوگیا،10سال میں6ہزارارب سے قرضہ30ہزار ارب ہوگیا،قانون کی بالادستی ہوگی توقائداعظم کاخواب پوراہوگا۔