Aaj TV - Pakistan

گندم کی سپلائی، قیمت میں استحکام اور طلب کے حوالے سے اہم فیصلے
ای سی سی کی جانب سے گندم کی سپلائی، قیمت میں استحکام اور طلب کے حوالے سے اہم فیصلے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک بھر میں آٹے کی قیمتیں کم کروانے کیلئے ضروری اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کیلئے 11 ارب 68 کروڑ روپے کی تیکنکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں مشیر خزانہ کی سربراہی میں گندم کی ترسیل اور فراہمی کیلئے کوآرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دی گئی۔

اجلاس میں گندم کی فصل کی کم از کم امدادی قیمت 1650 روپے چالیس کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے موجودہ ریلیز پرائس 1475 روپے فی چالیس کلوگرام برقرار رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں فلور ملز کیلئے روزانہ 38 ہزار میٹرک ٹن گندم جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب کیلئے 25 ہزار، سندھ 8، کے پی 4 اور بلوچستان کیلئے ایک ہزار میٹرک ٹن گندم روزانہ جاری کی جائے گی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے  پنجاب کو 7 لاکھ میٹرک ٹن اضافی گندم دینے کی بھی منظوری دیدی ہے۔ 4 لاکھ میٹرک ٹن گندم ٹریڈرنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے درآمد کی جائےگی۔